ETV Bharat / state

'حکومت چینی مصنوعات کی درآمد سے متعلق تمام لائسنس منسوخ کرے' - چینی سامان کے بائیکاٹ کی تحریک

راشٹریہ نرمان پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ڈاکٹر آنند کمار سابق اسپیشل ڈائریکٹر ، محکمہ داخلہ نے بھارت چین پر تشدد تصادم میں ہلاک ہوئے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور چینی صدر ژی جنپنگ کی تصویر نذر آتش کیا۔

'حکومت چینی مصنوعات کی درآمد سے متعلق تمام لائسنس منسوخ کرے'

author img

By

Published : Jun 27, 2020, 3:53 PM IST

اس موقع پر انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ چینی مصنوعات کی درآمد سے متعلق جن کمپنیوں کو لائسنس دیئے گئے ہیں ، انہیں منسوخ کیا جانا چاہیے ، تاکہ بھارتی شہریوں کے ذریعہ چلائے جانے والے چینی سامان کے بائیکاٹ کی تحریک کامیاب ہوسکے۔

'حکومت چینی مصنوعات کی درآمد سے متعلق تمام لائسنس منسوخ کرے'

راشٹریہ نرمان پارٹی گذشتہ کئی برسوں سے ہر بحران کے وقت عام لوگوں کی آواز بلند کررہی ہے ، اس بار بھی انہوں نے کہا کہ چین کی براہ راست اور بالواسطہ جنگ میں اپنے فوجیوں کے لیے چینی سامان کا بائیکاٹ سچی خراج عقیدت ہوگی ۔

راشٹریہ نرمان پارٹی کی جانب سے انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت کے لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ کون لوگ اور پارٹیاں ہیں جو چینی حکومت یا چینی سفارتخانے سے رقم حاصل کر رہی ہیں۔ اس کی تحقیقات ہونی چاہیے اور تحقیقات کے نتائج عام لوگوں کے سامنے رکھے جائیں تاکہ عوام کو معلوم ہو سکے کہ کون ملک کے ساتھ ہے اور کون چین کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی متنبہ کیا کہ وہ چینی صدر سی جنپنگ سے دوستی کے نام پر اس ملک کے مفادات کی قربانی نہ دیں۔ یہ وقت بھارت کو خود انحصار کرنے ، بھارت کی عزت نفس اور فخر کو بحال کرنے کا ہے۔ یہ تب ہی ممکن ہوگا جب ہم چین کے خلاف جیت سکتے ہیں۔ ہمیں یہ کامیابی تبھی ملے گی جب بھارتی فوج کو سرحد پر ہر ممکن تعاون حاصل ہوگا اور چینیوں کو سبق سکھانے کی مکمل آزادی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.