لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریبوں اور مہاجر مزدوروں کو ہونے والی پریشانیوں کا حوالہ دیتے ہوئے بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے بدھ کو مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ راجستھان کے کوٹہ سے طلبہ کے لانے کے طرز پر ان مزدوروں کو بھی ان کے گھر تک پہنچانے کا انتظام کیا جانا چاہئے۔
بدھ کو اپنے ٹوئٹ میں بی ایس پی سپریمو نے لکھا'کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ ملک گیر لاک ڈاؤن میں لاکھوں غریب و مزدور مہاراشٹرا،دہلی،ہریانہ اور دیگر ریاستوں میں بے روزگاری اور فاقہ کشی کی مار جھیل رہے ہیں۔انہیں ایک وقت کا کھانا بھی نہیں مل رہا ہے نیز وہ ہر حال میں اپنے گھر واپس لوٹنا چاہتے ہیں'۔
بی ایس پی سربراہ نے مزید کہا کہ ایسے حالات میں'میری مرکزی حکومت سے اپیل ہے کہ وہ ان کی اس مطالبے پر پوری ہمدردی کے ساتھ غور کرے اور لاک ڈاؤن کے اصولوں پر بھی صحیح طور سے عمل کرتے ہوئے انہیں خصوصی ٹرینوں اور بسوں وغیرہ سے ان کے گھروں تک بھیجنے کا انتظام کرے۔ جیسا کہ کوٹہ کے طلبہ کے لئے کیا گیا تھا۔