ریاست اترپردیش کے جونپور میں سابق وزیر ریلوے منوج سنہا نے کہا کہ مودی حکومت کی معیشت آزادی کے بعد سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے ، 19-2014کو بھارت کے معاشی کا سنہرا دور کہا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین دہائیوں میں عالمی معاشیات کا برا اثر بھارت پر بھی پڑا ہے، جس کی وجہ سے ہماری جی ڈی پی 5 فیصد تک پہنچ گئی ہے، لیکن ہم جلد ہی پرانے جی ڈی پی کے ہدف آٹھ فیصد تک پہنچ جائیں گے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر منوج سنہا ایک روزہ دورے پر جون پور پہنچے تھے، جہاں پارٹی کارکنان نے ان کا استقبال کیا، سنہا نے بڑھتی ہوئی پیاز کی قیمتوں پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جلد ہی ہر ایک کو سستی شرح پر پانچ کلو پیاز مہیا کرانے کی انتظامات کر رہی ہے۔