ریڈیو پر یہ پروگرام ہفتے کے دو روز نشر ہوگا۔یہ خاص پروگرام ریڈیو پر پیر اور بدھ کے روز 11 بجے سے لے کر 11:15 تک نشر ہوگا۔
یہ پروگرام اعلی پرائمری اسکولوں اور کستوربا گاندھی گرلز اسکولوں کے ساتویں جماعت کے طالب علموں کو سننا لازمی ہوگا۔
انتظامیہ کا اس منصوبے سے مقصد ہے کہ گاؤں کے بچوں کو انگریزی کی تعلیم دینا۔جس کو انگریزی میں نشر کیا جائے گا۔اسکول کی دیواروں میں اس منصوبے سے متعلق نوٹس بھی لگا دی گئی ہے۔جس سے بچوں کو جانکاری مل سکے۔
بی ایس اے رام پال سنگھ راجپوت کا کہنا ہے کہ یہ حکم انتظامیہ کے ذریعہ جاری کیا گیا ہے۔جس میں اسکول کے بچوں کو ریڈیو کے ذریعے انگریزی سیکھانا ہے۔یہ ہفتے میں دو روز نشر ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کی تیاری مکمل ہوگئی ہے اور بچوں کو ریڈیو کی مدد سے انگریزی سیکھائی جائے گی۔تاکہ دیہی علاقے کے بچے بھی انگریزی کی تعلیم حاصل کرسکے۔تمام اسکولوں کو حکم جاری کردیا کہ سب اس نوٹس کی تعمیل کریں۔