ETV Bharat / state

Repeal Farm Laws: 'شکست کے خوف سے حکومت نے زرعی قوانین واپس لئے'

author img

By

Published : Dec 3, 2021, 9:12 PM IST

نوئیڈا سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر نریش اتم پٹیل Samajwadi Party State President Naresh Uttam ایک تقریب کے دوران کہا کہ شکست کے خوف سے حکومت نے زرعی قوانین Repeal Farm Laws کو واپس لیا ہے۔

شکست کے خوف سے حکومت نے زرعی قوانین واپس لئے:ایس پی ریاستی صدر

اتر پردیش کے نوئیڈا سیکٹر 73 میں دیہی ضلع صدر مہیندر یادو کی رہائش گاہ پر سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر نریش اتم پٹیل کا Samajwadi Party state president Naresh Uttam Patel پرجوش استقبال کیا گیا۔ اس کے علاوہ نوئیڈا میں جگہ جگہ کارکنان نے ان کا خیر مقدم کیا۔

اس کے بعد انہوں نے سورج پور کے ضلع دفتر میں کارکنان کے اجلاس سے خطاب کیا۔ ایس پی ریاستی صدر سیکٹر 6 نوئیڈا اتھارٹی کے دفتر پہنچے اور احتجاج کر رہے کسانوں کی حمایت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نریش اتم پٹیل نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں کسانوں کو ہراساں کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ نوئیڈا سمیت پوری ریاست اور ملک کے کسان پریشان ہیں لیکن حکومت ان کی بات نہیں سن رہی ہے۔

کسانوں پر سب سے پہلے تین کالے زرعی قوانین نافذ کیے گئے، جن میں 700 کسان بے وقت اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ انتخابات قریب آتے ہی شکست کے خوف سے تینوں قوانین Repeal Farm Laws واپس لے لیے گئے۔ کسان ایم ایس پی کی گارنٹی کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن حکومت انہیں نظر انداز کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Farm Laws Repealed: زرعی قوانین کی واپسی پر کابینہ کی مہر

اس موقع پر ضلع صدر نوئیڈا رورل مہیندر یادو، ضلع جنرل سکریٹری و ترجمان راگھویندر دوبے، دیویندر آوانہ، محمد تسلیم، ببلو چوہان، دیویندر گجر، ستپال یادو نیتا جی، بھرت پردھان، سنجے تیاگی، پھول سنگھ، لکھن یادو، ارجن پرجاپتی اور دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.