ETV Bharat / state

Congress Slams Modi Govt حکومت آمرانہ رویہ اختیار کر اپنی ناکامیوں کو چھپا رہی ہے، کانگریس - نوئیڈا پولیس کا آمرانہ رویہ

نوئیڈا پولیس پر الزام لگاتے ہوئے کانگریس نوئیڈا مہا نگر کے صدر رام کمار تنور نے بتایا کہ نوئیڈا پولیس نے زبردستی آمرانہ رویہ اپنایا اور میرے ساتھیوں کو نظر بند کر دیا۔

حکومت آمرانہ رویہ اختیار کر اپنی ناکامیوں کو چھپا رہی ہے، کانگریس

author img

By

Published : May 28, 2023, 6:58 PM IST

نوئیڈا: ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں پولیس نے کانگریس کے کئی رہنماؤں کو نظر بند کر دیا۔ دراصل پہلوانوں نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت تک پرامن مارچ نکالنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد نوئیڈا کانگریس مہا نگر کے صدر رام کمار نے ان کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ نوئیڈا پولیس پر الزام لگاتے ہوئے کانگریس نوئیڈا مہا نگر کے صدر رام کمار تنور نے بتایا کہ نوئیڈا پولیس نے زبردستی آمرانہ رویہ اپنایا اور میرے ساتھ پی سی سی ممبر رضوان چودھری، نائب صدر ہریندر شرما، سینیئر کانگریس لیڈر ایڈوکیٹ دنیش آوانہ، ضلع نائب صدر این ایس یو آئی کسان ایکتا سنگھ این سی آر کے صدر وریندر مکھیا، سابق جنرل سکریٹری نوئیڈا کانگریس نریندر بھاٹی، کے کے سی ضلع صدر گوتم بدھ نگر کے ساتھ سیکٹر 93 کے دفتر میں نظر بند کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہریش لوہیا، سبھاش داس، شیام بابو، انکت پاٹھک، نوال سنگھ چوہان اور دیگر کو ان کی رہائش گاہوں میں ہی نظر بند کر دیا گیا۔ بعض لیڈران کو نوئیڈا کے بشن پورہ میں کانگریس کے دفتر میں دن بھر نظر بند کر کے جمہوریت کا قتل کرنے کا کام کیا گیا ہے۔ رام کمار تنور نے کہا کہ اس طرح عام لوگوں کی آواز کو دبا کر بی جے پی حکومت اپنی ناکامیاں چھپا رہی ہے۔ بی جے پی حکومت اپنے رہنماؤں کو بچانا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi Slams Modi وزیر اعظم پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کو تاجپوشی تصور کر رہے ہیں، راہل گاندھی

انہوں نے کہا کہ مقدمات درج ہونے کے بعد بھی بی جے پی لیڈروں کو گرفتار نہیں کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب عوام کی آواز اٹھانے والی کانگریس کے رہنماؤں کو جیل بھیجا جا رہا ہے۔ کانگریس پارٹی اس دوغلی ذہنیت کی سختی سے مخالفت کرتی ہے اور ہم ایسی کارروائیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ پارٹی جمہوریت بچانے کے لیے سڑک سے پارلیمنٹ تک احتجاج جاری رکھے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.