ETV Bharat / state

NCPUL Director Shaikh Aqeel: 'حکومت نے این سی پی یو ایل کا بجٹ 150 فیصد بڑھا دیا ہے'

author img

By

Published : Dec 27, 2021, 5:31 PM IST

Updated : Dec 27, 2021, 7:16 PM IST

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان National Council for Promotion of Urdu Language کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل نے لکھنؤ دورے کے دوران ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کی اور اردو کی ترویج و ترقی کے لیے متعدد منصوبوں کا ذکر کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے اتر پردیش میں اردو کے فروغ کے لیے متعدد اقدامات کا بھی ذکر کیا۔

NCPUL Director Shaikh Aqeel
NCPUL Director Shaikh Aqeel

ڈاکٹر شیخ عقیل نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'لکھنؤ اردو زبان و ادب کا گہوارہ ہے یہاں اردو زبان، ادب و ثقافت کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جو نہ صرف اردو کے فروغ اور ترویج و اشاعت میں اہم کردار ادا کرے گا بلکہ نئی نسل کے لیے سیکھنے کے نکتہ نظر سےاہم ہے۔

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل

انہوں نے کہا کہ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ملک کی ہر ریاست میں اردو اکیڈمی کے اشتراک سے اردو کی ترویج و ترقی Promotion of Urdu Language کے لیے مسلسل کوشش کرتی رہی ہے اس ضمن میں اتر پردیش میں بھی اس کی کوششیں جاری ہیں۔

ڈاکٹر شیخ عقیل NCPUL Director Shaikh Aqeel نے کہا کہ 'موجودہ حکومت اردو زبان کی ترویج و اشاعت کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے بجٹ میں 150 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے واضح ہوتا ہے حکومت اردو کے تئیں کس قدر سنجیدہ ہے۔

اتر پردیش کے میں اردو زبان دوسری سرکاری زبان ہے لیکن بس اسٹاپ، میٹرو اسٹیشن اور دیگر سرکاری محکموں میں اردو سائن بورڈ نظر نہیں آتے اس کے جواب میں ڈائیریکٹر شیخ عقیل نے کہا کہ 'یہ بات صحیح ہے۔ ہم اتر پردیش کے چیف سکریٹری اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ و دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے بھی بات کریں گے تاکہ اردو زبان کے حوالے سے عوام میں مثبت پیغام جائے اور زبان کے ساتھ یکساں سلوک ہو۔

انہوں نے کہا کہ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کووڈ وبا کے بعد سے ڈیجیٹل میدان میں متعدد کام کر رہا ہے اور آنے والے دنوں میں ایک ڈیجیٹل ایپ لانچ

کیا جائے گا جس کے ذریعے طلباء و طالبات و دیگر اردو سے دلچسپی رکھنے والے افراد جو اردو لکھنے پڑھنے کی خواہش رکھتے ہیں اس کے ذریعے وہ اردو زبان بھی سیکھ سکیں گے۔ اس کے علاوہ ڈیجیٹل لیکچرسیریز کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

اتر پردیش حکومت کی جانب سے شائع ہونے والا 'نیا دور' میگزین جو اردو زبان و ادب کے حوالے سے منفرد شناخت رکھتا تھا لیکن گزشتہ تقریباً 2 برس سے بند ہے اس حوالے سے کیا اقدامات کریں گے؟ اس کے جواب میں این سی پی یو ایل کے ڈائیریکٹر نے کہا کہ 'ہم اس کے حوالے سے وزیر اعلیٰ اور اردو اکیڈمی کے ذمہ داروں سے بات چیت کریں گے اور اس میگزین کو جاری کرنے کی پوری کوشش ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں این سی پی یو ایل کے سب سے زیادہ کمپیوٹر سینٹر ہیں جس میں ہزاروں طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیں ان کی کوشش ہے کی ملکی سطح پر اردو کے فروغ کے لیے ایک مہم شروع ہو اور اس میں زیادہ سے زیادہ لوگ حصہ لیں۔

نئی قومی تعلیمی پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر شیخ عقیل نے کہا کہ 'اس کے ذریعے اردو زبان کے فروغ اور اشاعت کے نئے راہ ہموار ہو رہے ہیں۔ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان جلد ہی تین کتاب لانچ کرنے جارہا ہے جس میں کشمیری زبان سے اردو زبان سیکھنا تمل زبان سے اردو زبان سیکھنا اور پنجابی زبان سے اردو زبان سیکھنے کی بنیادی معلومات فراہم کی جائے گی تاکہ اپنی مادری زبان کے علاوہ اردو زبان کو بھی لوگ سکیں گے۔

قومی تعلیمی پالیسی کے ماتحت آنے والے سبھی نصابی کتاب کو قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان شائع کرے گی اور اردو زبان کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔

Last Updated : Dec 27, 2021, 7:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.