ETV Bharat / state

کورونا سے حفاظت کے لیے حکومتی گائیڈ لائن کو پوری طرح سے عمل میں لانا ضروری۔ مفتی ابوالقاسم - عالم اسلام کا معروف دینی تعلیمی ادارہ دارالعلوم دیوبند

اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند میں عالم اسلام کا معروف دینی تعلیمی ادارہ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے مسلسل بڑھ رہے کورونا وائرس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کورونا سے حفاظت کے لیے حکومتی گائیڈ لائن

author img

By

Published : Apr 18, 2021, 8:00 AM IST

انہوں نے لوگوں سے اس خطرناک بیماری کی روک تھام کے لیے مرکزی حکومت اور صحت محکمے کے ذریعہ جاری کی گئی گائیڈ لائن پر عمل کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

حالیہ بیان میں مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے ملک کے الگ الگ حصوں میں مل رہی خبریں ڈرانے والی ہیں۔

کورونا سے حفاظت کے لیے حکومتی گائیڈ لائن
کورونا سے حفاظت کے لیے حکومتی گائیڈ لائن

مسلسل اس وبا سے متاثر ہونے والے لوگ اور اموات کی تعداد میں اضافہ تشویش ناک ہے۔ اس لئے بے حد ضروری ہے کہ اس کی روک تھام کے لیے جو بھی طریقہ ہے انہیں اختیار کیا جائے۔

مفتی نعمانی نے کہا کہ زندگی بے حد قیمتی ہے۔ اس بات کو سمجھنا ہوگا اور اسے بچانے کے لیے اپنے جذبات کی قربانی بھی دینی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بھیڑ سے بچنے اور ماسک لگانے سے اس بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔ اس لیے یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم کووڑ گائیڈ لائن پر ضرور عمل کریں۔

مفتی نعمانی نے کہا کہ اس بات کا خیال ہمیں اپنی عبادت گاہوں میں بھی رکھنا ہوگا۔

عبادت گاہ میں صرف اتنی ہی تعداد میں لوگ جائیں جتنی تعداد کی انتظامیہ کے ذریعے اجازت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے ہم سب کی حفاظت کو دھیان میں رکھتے ہوئے رات کا لاک ٹاؤن لگانے کا اعلان کیا ہے۔

جس کو کسی قیمت پر بھی نظر انداز نہ کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.