ETV Bharat / state

کیا چالان اور جرمانے صرف غریب، مزدوروں کے لیے ہی ہے؟ - ملازمین پر کوئی ایکشن

ہمارے ملک کا آئین بھلے ہی مساوات کے حقوق کی بات کرتا ہو لیکن جب قوانین پر عمل درآمد کرانے والے ہی قواعد و ضوابط کو توڑیں تب پھر عوام سے کیا ہی امید لگائی جا سکتی ہے۔

corona guidelines
کیا چالان صرف غریب، مزدوروں کے لیے ہیں؟
author img

By

Published : Apr 14, 2021, 7:48 AM IST

اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں افسروں نے کورونا گائیڈ لائن پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا، لیکن یہ کاروائی یک طرفہ ہی دیکھنے کو ملی۔ اس کاروائی کو دیکھ کر تو یہی کہا جاسکتا ہے کہ اس سے مساوات کے حقوق پامال ہوئے ہیں۔

پہلی تصویر گورنمنٹ انٹر کالج کی ہے۔ جہاں پر پہلے مرحلے کے لیے ہونے والے پنچایتی انتخابات میں افسروں کو ٹریننگ دی جا رہی ہے، ان تصاویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کورونا وبا کی گائیڈ لائن پر یہ حکومتی ملازمین کتنا عمل کر رہے ہیں۔ یہ ایک دوسرے کے قریب تو بیٹھے ہی ہیں بہت کم ہی ملازمین نے ماسک لگایا ہے لیکن اس طرف نہ تو کسی کی نظر جاتی ہے اور نہ ہی ان ملازمین پر کوئی ایکشن ہوتا ہے۔

کیا چالان صرف غریب، مزدوروں کے لیے ہیں؟

شہر کی دوسری تصویر دیکھئے، سنیما چوراہے پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کا قافلہ وہاں سے گزرنے والے مزدور، آٹو ڈرائیورز، راہگیر اور طلباء کے خلاف چالان صرف اس بات پر کاٹے جا رہے ہیں کہ ان کے چہروں سے ماسک غائب ہیں، ملک سے وبا کو ختم کرنا ہے تو اس طرح کے ایکشن لینا لازمی ہے لیکن کیا یہ ایکشن صرف غریب اور مظلوم کے لیے ہی ہے، یہ ضرور ایک بڑا سوال ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.