ETV Bharat / state

'کوئی بھی ملزم نیپال نہیں بھاگ پائے گا'

ریاست اترپردیش کے گورکھپور کے اے ڈی جے نے کہا ہے کہ اب کوئی بھی ملزم نیپال نہیں بھاگ پائے گا، اس کے لیے پولیس کی چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔

author img

By

Published : Jul 7, 2020, 3:31 PM IST

'کوئی بھی ملزم نیپال نہیں بھاگ پائے گا'
'کوئی بھی ملزم نیپال نہیں بھاگ پائے گا'

کانپور تصادم معاملے کے مرکزی ملزم وکاس دوبے کی تفتیش میں مصروف اترپردیش پولیس بھارت، نیپال کی سرحد پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے۔پولیس اس بات کو یقینی بنانےمیں لگی ہے کہ وکاس نیپال فرار ہونے میں کامیاب نہ ہوجائے۔

وہیں گورکھپور علاقے کی اے ڈی جی دعوی شیرپا نے کہا ہے کہ کسی بھی حالت میں ریاست کا کوئی بھی ملزم نیپال کی طرف فرار ہونے میں کامیاب نہیں ہوگا۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرحد تک جانے والی تمام سڑکوں یا اس سے ملنے والے چھوٹی سڑکوں پر پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔ یہی نہیں وکاس کے پوسٹر بھی لگائے گئے ہیں، تاکہ وہ نیپال فرار ہونے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

اے ڈی جی نے کہا کہ نیپال کی سرحد بھارتی ملزموں کے لیے مددگار ثابت ہوئی ہے۔ انہیں صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے یہاں نگرانی بڑھا دی گئی ہے تاکہ کوئی بھی ملزم نیپال کی سرحد میں داخل نہ ہوسکے۔ پولیس کی گشت جاری ہے۔ یہاں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی، جس سے وکاس دوبے کو نیپال فرار ہونے میں کامیابی حاصل ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی گشت کے ساتھ سرحد کی سیکورٹی میں مصروف ایس ایس بی کی ٹیم کے ساتھ بھی ہم آہنگی قائم کی گئی ہے، جس کی وجہ سے ملزم اپنے منصوبے میں کامیاب نہیں ہوپا ئیں گے۔

واضح رہے کہ کانپور کے چوبے پور تھانہ علاقے میں واقع وکاس دوبے کے گھر پر چھاپہ ماری کرنے پہنچی پولیس ٹیم پر حملہ کیا گیا تھا، اس حادثے میں پولیس افسر، ایس ایچ اور سمیت 8 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ اس کے بعد سے وکاس دوبے مفرور ہے۔

پولیس کے ساتھ ایس ٹی ایف کی ٹیم اسے تلاش کرنے کی کوشش کررہی ہے، اسی درمیاں یہ خبر آرہی ہے کہ وکاس بھارت نیپال کے سونولی سرحد کے راستے نیپال پہنچ گیا ہے۔اس خبر کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اے ڈی جی دعوی شیرپا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کوئی بھی ملزم نیپال کی سرحد میں داخل ہونے سے پہلے پولیس کی گرفت میں ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.