’گڈ سماریٹن اسکیم‘ Good Samaritan scheme in Barabanki کے تحت اگر کوئی شخص سڑک حادثہ میں زخمی کو اسپتال پہنچاتا ہے اور اس کی جان بچ جاتی ہے تو حکومت اسے اچھے شہری کی سند اور پانچ ہزار روپے کے انعام سے سرفراز کرے گی۔
اترپردیش میں بارہ بنکی ضلع کے اے آر ٹی او پنکج سنگھ نے بتایا کہ ’نیک شخص‘ Good Samaritan کا اعلان روڈ سیفٹی کمیٹی کی جانب سے ہر تین ماہ میں کیا جائے گا۔ اس کے لیے لوگوں کو سڑک حادثات میں زخمی شخص کی مدد کرنے کے ثبوت فراہم کرنے ہوں گے۔ ’گڈ سماریٹن‘ متعدد تعداد میں ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
بارہ بنکی: سڑک حادثے میں 9 افراد ہلاک، 27 لوگ زخمی
واضح رہے کہ سڑک حادثات میں پہلا گھنٹہ زخمیوں کے لیے کافی اہم مانا جاتا ہے۔ اس دوران اگر صحیح وقت پر زحمی کو ہسپتال پہنچایا جاتا ہے تو اس کی جان بچنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، لیکن کاغذی کاروائی اور مختلف وجوہات سے لوگ سڑک حادثات میں زخمیوں کی مدد کرنے سے گریز کرتے ہیں۔اس لیے اس موضوع پر بیداری پیدا کرنے کے لیے حکومت نے ’گڈ سماریٹن‘ Good Samaritan کی شروعات کی ہے۔ اس کی ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ نقل و حمل کے ذرائع میں مسلسل ہورہے اضافے کی وجہ سے سڑک حادثات میں بھی کافی اضافہ ہورہا ہے۔