عالمی وبا کرونا وائرس کی وجہ سے دو برس بعد بھارت سے عازمین حج سفر حج پر جا سکیں گے، جس کے لیے سعودی حکومت نے دنیا بھر سے آنے والے حجاج کرام کا کوٹا متعین کیا ہے، بھارت کے متعدد ریاستوں میں عازمین حج کے لئے کوٹا متعین کیے گئے ہیں، اترپردیش میں بھی سفر حج پر جانے والے والے عازمین کے لیے کوٹا کی اعداد و شمار آچکی کی ہے ،جس کے بعد عازمین کے مابین خوشی کی لہر ہے۔
اتر پردیش میں اس بار عازمین حج کا کوٹہ قریب آٹھ ہزار 836 ہے ،اور ریاست کے مجموعی درخواست دہندگان کی تعداد تقریبا ساڑھے سات ہزار ہے،امید کی جا تی ہے کہ تمام تمام درخواست دہندگان کو سفر حج پر جانے کا موقع ملے گا۔ This year, More than 75,000 Pilgrims Can Leave India for Hajj
رواں برس سعودی عرب نے بھارت کے لئے 75 ہزار عازمین حج کا کوٹہ متعین کیا ہے، اترپردیش سے تقریبا ساڑھے آٹھ ہزار لوگ سفر جائیں گے، اس بار سفر حج پر جانے کے لیے حکومت نے خواتین کے لیے محرم کی لازمیت بھی ختم کردی ہے۔ کوئی بھی خاتون اکیلے بھی سفر حج پر جا سکتی ہے۔اتر پردیش سے 24 خواتین نے اکیلے سفر حج پر جانے کا فیصلہ کیا ہے ان خواتین کو ایک ساتھ ایک گروپ میں ہی سفر پر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
اس بار سفر حج پر جانے کے لئے تقریبا تین لاکھ خرچ کا اندازہ لگا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ سعودی حکومت نے کووڈ گائیڈ لائن کے تحت عازمین حج کی تعداد کا اعلان کیا ہے،سفر حج پر جانے کے لیے کووڈ ٹیکہ ضرور قرار دیا ہے 65 برس سے زائد کے عمر کے لوگوں کو سفر حج پر جانے کے لئے منع کیا ہے۔
مزید پڑھیں:لکھنؤ : خادم الحجاج اور میڈیکل اسٹاف کے لئے درخواست طلب
اتر پردیش میں تقریبا 14 سو معمر مرد و خواتین کی درخواست رد کی گئی ہیں۔