ETV Bharat / state

Robbery Case in Gonda گونڈہ میں کرانہ کاروباری سے لوٹ پاٹ کرنے والے چار بدمعاش گرفتار

گونڈہ میں 10 مارچ کو ہوئے ایک تاجر سے لوٹ پاٹ کے معاملے میں پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے لوٹی گئی رقم اور اسلحہ برآمد کیا ہے۔ Four arrested in Gonda robbery Case

گونڈہ میں کرانہ کاروباری سے لوٹ پاٹ کرنے والے چار بدمعاش گرفتار

author img

By

Published : Mar 17, 2023, 1:06 PM IST

گونڈہ: اترپردیش کے ضلع گونڈہ کے دیہات کوتوالی علاقے میں کرانہ کاروباری لوٹ واردات کا جمعرات کو انکشاف کرتے ہوئے پولیس نے چار ملزمین کو گرفتار کر کے لوٹی گئی رقم، اسلحہ اور گاڑیوں کو برآمد کیا ہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس لکشمی کانت گوتم نے بتایا کہ دیہات کوتوالی علاقے کے سالپور بازار میں کاروبار کر رہے کرانہ کاروباری چندر پرکاش پانڈے سے گذشتہ دس مارچ کو گونڈہ شہر خریداری کرکے واپس آتے وقت خمریا موڑ پر ٹیمپو روک کر بدمعاش ساڑھے چار لاکھ روپیوں سے بھرا بیگ اور تقریبا سولہ ہزار کے کوپن لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے فورنسک اور سرویلانس جانچ کی مدد سے ملزمین کی تلاش شروع کردی تھی۔

سی او نے بتایا کہ واقعہ کے انکشاف کے لئے تشکیل دی گئی چار ٹیموں نے چھاپے ماری کر ماسٹر مائنڈ چندر شیکھر، رام منوہر، سندیپ اور نیلیش سمیت چار بدمعاشوں کو گرفتار کر ان کی نشاندہی پر لوٹ کی ڈیرھ لاکھ نقدی، اسلحے، گاڑی اور بائیک برآمد کی ہے۔ وہیں دو ملزمین فرار ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی او سٹی لکشمی کانت گوتم، نگر کوتوال راکیش سنگھ، دیہات کوتوال مہندر پرتاپ سنگھ، ایس او جی انچارج سنتوش کمار سنگھ، دھنے پور کے ایس او برمہانند سنگھ، سالپور چوکی انچارج نیرج سنگھ اور سرویلنس ٹیم موقع پر پہنچی اور سب نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے ضلع بھر کے تھانوں کو الرٹ بھیج کر بدمعاشوں کی تلاش شروع کردی تھی۔ متاثرہ تاجر کی شکایت پر 4 نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Fake Currency Recovered in Gonda گونڈہ میں چھ لاکھ کی جعلی کرنسی برآمد، تین گرفتار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.