ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نتن بنسل نے بدھ کو بتایا کہ کل رات موصول رپورٹ میں چودہ افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مثبت پائےگئے مریضوں کے بارے میں اطلاعات جمع کر کے ان کے رابطے میں آنے والے افراد کو قرنطینہ میں رکھ کر ان کے نمونے بھی جانچ کےلئے بھیجے جارہے ہیں۔
اس کے علاوہ ہوم قرنطینہ میں رہ رہے مریضوں کے گھر کے آس پاس کےعلاقے کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت ضلع میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد 46 ہے۔ جس میں سے ایک مریض کی حالت نازک ہونے پر اسے لکھنؤ ریفر کردیا گیا ہے جبکہ بقیہ 45مریضوں کا علاج کووڈ ایل۔1اسپتال پنڈری کرپال میں چل رہا ہے۔