ETV Bharat / state

UP Urdu Academy Golden Jubilee یوپی اردو اکادمی میں گولڈن جبلی پرگروام خاص ہوگا، ان افراد کو دیا جائے گا انعام

اترپردیش اردو اکادمی کے 50 برس مکمل ہونے پر گولڈن جبلی پروگرام کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔ یہ پروگرام جشن اکادمی کے نام سے منعقد ہوگا، جو تین دنوں تک جاری رہے گا۔

UP Urdu Academy Golden Jubilee
UP Urdu Academy Golden Jubilee
author img

By

Published : Jun 12, 2023, 3:55 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش اردو اکادمی کے پچاس برس مکمل ہونے پر گولڈن جبلی پرگروام کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ اس موقع سے اردو صحافت کو 2 سو برس مکمل ہونے پر سیمینار کا انعقاد ہوگا جس میں اردو صحافت کی ترویج و اشاعت اور ماضی کے سنہرے باب کا ذکر کیا جائے گا۔ اکادمی کے سکریٹری ایس ایم عادل حسین نے بتایا کہ یہ پروگرام 17جون سے شروع ہوگا۔ پہلے دن افتتاحی تقریب منعقد ہوگی جس میں مہمان خصوصی ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک، ڈاکٹر شاہد حسین، پروفیسر شارب ردولوی، پروفیسر عتیق اللہ سمیت متعدد سرکردہ شخصیات شامل ہوں گی۔ اس موقع پر 2019 اور 2021 کے انعام یافتگان کو سند تقسیم کی جائے گی۔

یوپی اردو اکادمی میں گولڈن جبلی پرگروام خاص ہوگا

انہوں نے بتایا کہ اس افتتاحی تقریب میں ملک کے چنیدہ صحافیوں کو بھی انعام دیا جائے گا جس میں صحافی معصوم مرادآبادی ، شکیل حسن شمسی، ابراہیم علوی اور شافع قدوائی سمیت متعدد صحافی شامل ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اردو صحافت پر18 جون کو سیمینار کو ہوگا جو دو نشستوں پر مشتمل ہوگا اس میں کل 48 مقالہ نگار مدعو کیے گئے ہیں۔ 19 جون کو بھی سیمینار ہوگا جس میں مقالہ نگار اردو صحافت کے عنوان سے مقالہ پڑھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ اترپردیش اردو اکادمی کی بنیاد جنوری 1972 میں رکھی گئی تھی 2023 میں اکادمی کو پچاس برس مکمل ہوگئے اس مناسبت سے بڑے پیمانے پر پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں آکادمی کی خدمات اردو زبان کی ترویج و اشاعت کے حوالے سے نمایاں کارنامے نام پیش کیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ اردو اکادمی لکھنؤ کے قیصر باغ علاقے میں مدتوں تک کام انجام دیتی رہیں۔ اس کے بعد گومتی نگر میں نئی عمارت بنائی گئی جہاں پر متعدد سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں۔ اردو اکادمی کے زیر اہتمام قدیم کتابوں پر مشتمل وسیع و عریض لائبریری ہے اب تک 350 کتابیں شائع کرچکی ہیں۔ اس کے علاوہ درجہ 6 سے ریسرچ اسکالرز، شاعر، ادیب، صحافی و مصنف کو مالی مدد دی جاتی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہاں سے سالانہ مشاعرے و سیمینار کے لیے بھی مالی مدد دی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست بھر میں اردو کوچنگ سینٹرز کا قیام کرتی ہے اور اردو لائبریریز کو مالی مدد دی جاتی ہے موجود وقت میں ریاست بھر میں اکادمی کے زیر انتظام تقریبا 50 اردو کوچنگ سنٹرز جاری ہیں جہاں پر اردو کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اکادمی کے زیر انتظام رفیق الملک آئی اے ایس ایسٹڈی سنٹر جاری ہے جہاں سبکدوش آئی اے ایس کی نگرانی میں آئی اے ایس و پی سی ایس کے ساتھ دیگر مقابلہ جاتی امتحانات کی مفت میں تیاری کرائی جاتی ہے جہاں پر تعلیم کےساتھ رہنے کھانے کا مفت میں اکادمی انتظام کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.