بکروں کی لگنے والی بڑی بازار اس برس ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر رد کر دی گئی ہیں لیکن لوگوں نے اپنے گلیوں میں ہی بکروں کی خرید و فروخت کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ جس سے کورونا وائرس سے بچنا آسان ہوگیا ہے۔
بنارس کے ریوڑی تالاب علاقے کی بیشتر گلیوں میں بکروں کی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری ہے ایک طرف جہاں بکروں کی خریداری میں آسانی ہو رہی ہے وہیں کورونا وائرس انفیکشن کا خدشہ بھی کم ہوگیا ہے۔
بکرا کے تاجر معین الدین بتاتے ہیں کہ اس عمل سے سماجی فاصلے پر عمل کرنا انتہائی آسان ہوگیا ہے۔ محلے کے لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل کر بآسانی بکرا خرید رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام کے پاس سرمایہ نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ بکریوں کی خریداری کم ہورہی ہے۔