ETV Bharat / state

UP Minister Narendra Kashyap معینہ مدت تک پسماندہ طبقہ کے طلبا و طالبات کو صد فیصد وظائف دیں - UP News

یوپی کے وزیر نریندر کشیپ نے معذور افراد کےلئے چلائی جا رہی اسکیموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد کو معذوری پنشن کی تیسری قسط دی جا چکی ہے۔ معذور افراد کو پنشن کو آدھار سے لنک کرانے کا کام 90فیصد سے زائد پورا ہو کیا گیاہے۔

حکومت
حکومت
author img

By

Published : Mar 3, 2023, 10:45 PM IST

لکھنو: وزیراعلیٰ کی رہنما ہدایات پر ریاست کے وزیر مملکت برائے معذور نریندر کشیپ نے اپنے دفتر میں محکمہ جاتی جائزہ میٹنگ کی۔ انہوں نے محکمہ پسماندہ طبقہ بہبود کے ذریعہ چلائی جارہی وظائف اسکیموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ اسکالرشپ کےلئے درخواست کرنے والے پسماندہ طبقہ کے طلباو طالبات کو صد فیصد اسکالرشپ دی جائے۔انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ مقررہ مدت تک پسماندہ طبقہ کے طلباء طالبات کو وظائف دے دئے جائیں۔

وزیر نریندر کشیپ نے معذور افراد کےلئے چلائی جا رہی اسکیموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد کو معذوری پنشن کی تیسری قسط دی جا چکی ہے۔ معذور افراد کو پنشن کو آدھار سے لنک کرانے کا کام 90فیصد سے زائد پورا ہو کیا گیاہے۔ انہوں نے معذور افراد افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ معذور افراد کی حوصلہ افزائی کرنے کےلئے مختلف اضلاع میں وسیع پیمانے پر پروگرام منعقد کیے جائیں۔

وزیر موصوف نے کہاکہ ڈاکٹر شکنتلا مشرا نیشنل رہابلیٹیشن یونیورسٹی مین معذور طلبہ کی حوصلہ افزائی کےلئے منعقد کی جا رہے کھیل مقابلوں کے سبھی انتظامات معینہ مدت میں پورے کر لئے جائیں۔ رجسٹرار نے بتایاکہ مارچ کے آخری ہفتہ میں کھیل مقابلہ منعقد کرنے کی تجویز ہے۔ انہوں نے جگدگرو رامبھدرا چاریہ ہینڈیکیپڈ یونیورسٹی، چترکوٹ، اترپردیش کو اسٹیٹ یونیورسٹی کا درجہ دینے کے واسطے ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سکریٹری معذور افراد مستحکم کاری اور پسماندہ طبقہ بہبود جناب ہیمنت راو اور ڈائرکٹر پسماندہ طبقہ بہبود وندنا ورما، ڈائرکٹر معذور افراد مستحکم کاری ستیہ پرکاش پٹیل نیز کمشنر معذور افراد سمیت متعلقہ افسران موجود تھے۔

مزید پڑھیں:UP CM Yogi Adityanath یوگی حکومت نے دوسرے میعاد کے پہلے چھ مہینے پورے کیے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.