ETV Bharat / state

Girl Died Because Of Negligence: ڈاکٹروں کی لاپروائی کی وجہ سے قطار میں کھڑے کھڑے بچی نے دم توڑ دیا

نوئیڈا کے سیکٹر 30 میں واقع چائلڈ پی جی آئی میں علاج میں تاخیر اور لاپرواہی کے سبب قطار میں کھڑے کھڑے بچی نے دم توڑ دیا۔لواحقین نے بچی کی موت کے بعد ہنگامہ کھڑا کردیا اور لاپرواہ ڈاکٹروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔اس سے ہسپتال میں سنسنی پھیل گئی۔ Girl Died Because Of Negligence

author img

By

Published : Mar 13, 2023, 4:00 PM IST

ڈاکٹروں کی لاپروائی کی وجہ سے قطار میں کھڑے کھڑے بچی نے دم توڑ دیا

نوئیڈا:اترپردیش کے نوئیڈا کے ضلع ہسپتال میں ایک روز قبل ہی ڈی ایم کے معائنہ کے دوران ڈاکٹر اور وارڈ بوائے پر وصولی کا الزام لگا وہیں آج سیکٹر 30 میں واقع چائلڈ پی جی آئی کے ڈاکٹروں پر علاج میں تاخیر اور لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے لواحقین نے بچی کی موت کے بعد ہنگامہ کھڑا کردیا۔

دہلی کے رہائشیوں کے رشتہ داروں نے الزام لگایا ہے کہ دس ماہ کی بچی ویدیکا کو الٹی اور اسہال کی شکایت پر علاج کے لئے ہسپتال لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹر نے صرف قے کا انجکشن لگایا اور گھر بھیج دیا۔

والد نتیش پاسوان نے بتایا کہ جب ان کی طبیعت بہتر نہیں ہوئی تو وہ آج پھر علاج کے لئے ہسپتال لے گئے۔ یہاں ایمرجنسی میں موجود ڈاکٹر نے پرچی دی اور انتظار کرنے کو کہا۔ اس دوران لڑکی کی حالت مسلسل خراب ہوتی گئی۔ احتجاج کرنے پر ڈاکٹر لڑکی کو اندر لے گئے۔ لیکن علاج شروع ہونے سے پہلے ہی بچی کی موت ہو گئی۔

بچی کے دادا نے جذباتی انداز میں کہا کہ بچی واپس نہیں آئے گی تاہم حکومت سے درخواست ہے کہ مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ کسی اور بچے کے ساتھ ایسا نہ ہو۔ لڑکی کے دادا نے کہا کہ لڑکی کی طبیعت خراب ہوتی جارہی تھی لیکن ڈاکٹر کہتے رہے کہ لائن سے آو اور بچی ہسپتال میں دم توڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:Property Dispute بیٹے نے ہی باپ کو قتل کرکے لاش کے کئی ٹکڑے کئے، بیٹا گرفتار

انہوں نے کہاکہ اب ہسپتال انتظامیہ بچی کو یہ کہہ کر رپورٹ پر دستخط کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی مر چکی تھی۔ سیکٹر 20 کوتوالی پولیس کی جانب سے معاملے میں لواحقین کو تسلی دی گئی ہے۔ چند روز قبل بھی ایک بچے کی موت پر رشتہ داروں نے ہنگامہ برپا کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.