ETV Bharat / state

بریلی: عرس کے پانچویں دن غسل کی رسم ادا

author img

By

Published : Jan 19, 2021, 9:03 PM IST

اترپردیش کے ضلع بریلی میں واقع خانقاہِ عالیہ نیازیہ میں دس روزہ عرس کے موقع پر عرس کے پانچویں دن غسل کی رسم ادا کی گئی۔ اس رسم میں شرکت کرنے کے لیے تمام زائرین صبح سے ہی جمع ہونے لگے تھے۔ صبح بعد نمازِ فجر قرآن خوانی سے عرس کے پانچویں دن کا آغاز ہوا۔

ghusl performed on the fifth day of urs in bareilly
غسل کی رسم ادا کی گئی

غسل کی رسم کے دوران تمام زائرین خانقاہ کے اطراف سے عطر، عرق گلاب، کیوڑا، سندل اور زعفران چھڑک کر خانقاہ کو معطر کر رہے تھے۔

ویڈیودیکھیں

غورطلب ہے کہ خانقاہِ عالیہ نیازیہ کے بانی عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ نیاز بےنیاز کی شان میں دس روزہ عرس منایا جاتا ہے اور یہ روایت گزشتہ تین سو برس سے بھی زائد قدیم ہے۔

خانقاہ عالیہ نیازیہ کی روایت ہے کہ یہاں دس روزہ عرس کے موقع پر عرس کے پانچ ویں دن غسل کی رسم ادا کی جاتی ہے۔

جس میں تمام زائرین اور حاضرین اپنے ہاتھوں میں عطر، عرق گلاب، کیوڑا، سندل اور زعفران لیکر قطار میں کھڑے ہو جاتے ہیں۔ جیسے ہی غسل کی رسم کا آغاز ہوتا ہے، زائرین ان تمام مائع مادہ کو خانقاہ کے مزارات پر چھڑکنے لگتے ہیں۔

خانقاہِ عالیہ نیازیہ

آج خانقاہ عالیہ نیازیہ کے نو منتخب سجادہ نشین الحاج حضرت شاہ مہیندی میاں صاحب قبلہ، خانقاہ کے منتظم حضرت شبّو میاں نیازی اور نیازی خاندان کے دیگر عظیم بزرگ اور افراد کے علاوہ صوفی سلسلہ کی خانقاہوں کے نمائندگان کی موجودگی میں خانقاہ کی تمام مزارات کو روایتی انداز میں غسل دیا گیا۔

پرانے چادر و غلاف کو بدلکر نیا غلاف لگایا گیا۔ غسل کی رسم ادائیگی کے بعد خانقاہی قوّال اور بیرونی اضلاع سے آئے مہمان قوّالوں نے خصوصی کلام پیش کیا۔ تمام رسم و رواج کے بعد خانقاہ کے سجادہ نشین اپنی مسند پر تشریف لائے۔

مزید پڑھیں:

یوپی مدرسہ بورڈ کے امتحانات پر طلبا و مدرسین میں تشویش

تمام حاضرین، سجادہ نشین کے اطراف میں جمع ہو گئے اور پھر حضرت شاہ امام المحبین حضررت شاہ محمد حسن سجاد عرس حسنی میاں صاحب قبلہؒ کے قل شریف کی رسم ادا کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.