ETV Bharat / state

غازی پور: یوپی سرحد پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں - بقیہ افراد کی گاڑیوں کو لوٹا دیا گیا

کورونا وائرس کے خلاف جاری مہم لاک ڈاون کے نفاذ کوعملی جامہ پہنانے کے لئے پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔ تاکہ تمام لوگوں کی مشترکہ تعاون اور کوششوں کے سے بھارت کورونا پر قابو پا سکے ۔ اس لاک ڈاون کے نفاذ پرعمل آوری کے لئے پولیس کو سختی برتنی پڑ رہی ہے ۔ تاکہ کسی کی غفلت اور لاپراہی کی وجہ سے یہ مہم پایہ تکمیل سے قبل ہی نا کام نہ ہوجا ئے۔

غازی پور۔ یوپی سرحد پر طویل جام
غازی پور۔ یوپی سرحد پر طویل جام
author img

By

Published : Apr 22, 2020, 12:32 PM IST

ادھر اتر پردیش کے سرحدی ضلع نوئیڈا اور غازی پور میں کورونا کے بڑھتے خطرات اور مریضوں کی تعداد میں ہو رہے اضافے کے سبب ان اضلاع میں کسی بھی طرح کی نرمی اور رعایت دینےسے گریز کیا گیا ہے۔ ان اضلا ع کی سرحدوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور دوسرے اضلاع یا دہلی کی جانب جانے یا آنے جانے والی سڑکوں پر تلاشی کافی سخت کردی گئی ہے۔۔

یوپی سرحد پر طویل جام

دہلی پولیس نے بھی کافی سختی کردی ۔ جس کی وجہ سے غازی پور اور یوپی کے سر حد پرطویل جام لگ گیا۔ جس سے لوگوں کو آمد و رفت میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ کئی مرحلے سے گزرنے کے بعد بھی لوگوں کو سرحد عبور کرنے میں ناکامی ہاتھ لگی۔ پولیس نے ان لوگوں کو آگے جانے کی اجازت دی ،جن کا جانا ضروری تھا۔ بقیہ افراد کی گاڑیوں کو لوٹا دیا گیا ۔

لیکن اس میں بھی بہت سے ضرورت مند افراد اور مریضوں کو نہیں جانے دیا گیا ۔ایک بزرگ جنہیں غازی آباد کے اسپتال میں گردے کا ٹیسٹ کرانا تھا وہ بھی جا نے سے سے قاصر رہے۔بعد ازاں وہ روتے ہوئے واپس اپنے گھر کی جانب رخصت ہوئے

پولیس کا کہنا ہے کہ افواہ کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی ۔جہاں یہ خبری گشت کر رہی تھی کہ کہ لاک ڈاؤن میں نرمی بر تی گئی ہے ۔جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں کسی قسم کی رعایت اور نرمی نہیں برتی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.