ETV Bharat / state

Notice Issued to Yeti Narsinghanand: نرسنگھانند کو پولیس کا نوٹس، قانونی کارروائی کا انتباہ - غازی آباد نیوز

غازی آباد کے ڈاسنا دیوی مندر کے مہنت یتی نرسنگھا نند کو ضلع انتظامیہ نے نوٹس بھیج کر قانونی کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔ افسران نے بتایا ہے کہ غازی آباد انتظامیہ نے ڈاسنا دیوی مندر کے پجاری کو نوٹس جاری کر کے 17 جون کو جامع مسجد کا دورہ رد کرنے کو کہا ہے۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو تو انتظامیہ کی جانب سے قانونی کاروائی کی جائے گی۔ Ghaziabad Police Issues Notice Against Yeti Narsinghanand

Notice Issues to Priest Yeti Narsinghanand
غازی آباد پولیس کی نرسنگھا نند کو نوٹس، قانونی کارروائی کا انتباہ
author img

By

Published : Jun 8, 2022, 6:21 PM IST

Updated : Jun 8, 2022, 7:17 PM IST

غازی آباد : غازی آباد ضلع انتظامیہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نرسنگھا نند اگر 17 جون کو دہلی کی جامع مسجد جاتے ہیں تو اس سے امن و امان کو خطرہ ہوگا۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر نرسنگھا نند نے ایک ویڈیو جاری کر کے 17 جون کو دہلی کی جامع مسجد پہنچنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ اسلامی کتابوں کو لے کر 17 تاریخ کو جامع مسجد پہنچیں گے۔ اس اعلان کے بعد غازی آباد انتظامیہ نے نوٹس جاری کیا۔

واضح رہے کہ ویڈیو میں نرسنگھا نند نے دعوی کیا تھا کہ وہ قرآن اور اسلامی تاریخ کی کتابوں کے ساتھ جامع مسجد کا دورہ کریں گے اور ان تمام لوگوں کو دکھائیں گے کہ وہ جو کہتے ہیں وہ سب اسلامی کتابوں میں موجود ہے۔ اس ویڈیو میں انہوں نے اپنے قتل کا بھی خدشہ ظاہر کیا تھا۔

افسران نے کہا کہ نوٹس اس لیے جاری کی گئی کہ مبینہ ویڈیو کی وجہ سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور آپسی بھائی چارہ کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ ایک سینیئر پولیس افسر نے کہا کہ 7 جون کو نرسنگھا نند کی رہائش گاہ پر نوٹس بھیجا گیا ہے۔ ہمیں ابھی تک ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا ہے۔ افسران نے کہا ہے کہ نوٹس میں نرسنگھا نند کے خلاف قانونی کاروائی کا انتباہ بھی دیا گیا ہے۔ اگر وہ ایسا بیان دیتے ہیں جو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑ سکتا ہو تو ان کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

اے ایم یو، جامعہ، دارالعلوم دیوبند پر بم گرانا چاہیے، نرسنگھانند سرسوتی کا متنازع بیان

Last Updated : Jun 8, 2022, 7:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.