ETV Bharat / state

Murder in Noida: تاوان کے لیے خالہ زاد بھائی کا قتل

author img

By

Published : Apr 18, 2022, 7:56 PM IST

شہر نوئیڈا کے سیکٹر 54 کے جنگل سے ایک دس سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت غازی آباد کے رہنے والے ہرش عرف کانہا کے طور پر ہوئی ہے۔ Ghaziabad Police Arrested Three Persons on Charges of Murder

تاوان کے لیے خالہ زاد بھائی کا قتل
تاوان کے لیے خالہ زاد بھائی کا قتل

نوئیڈا: ریاست اتر پردیش کے ضلع غازی آباد کے وندنا انکلیو کھوڑا کالونی کے رہائشی 10 سالہ ہرش عرف کانہا کی لاش نوئیڈا کے سیکٹر 54 کے جنگل سے برآمد ہوئی۔ ہرش گزشتہ 11 اپریل سے لاپتہ تھا۔ اس کے خالہ زاد بھائی پریانشو نے اپنے دوست راج کمار اور آکاش کے ساتھ مل کر 15 لاکھ روپے تاوان کے لیے اس کو قتل کر دیا۔ 11 اپریل کو ملزمان نے ہرش کو اسکوٹی سے اغوا کیا تھا۔ اسے دو دن کھوڑا میں ہی کہیں چھپا کر رکھا تھا۔ لواحقین کی جانب سے کھوڑا پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کروائی گئی تھی۔ Ghaziabad Police Arrested Three Persons on Charges of Murder

یہ بھی پڑھیں: Younger Brother Kills Elder In Ghaziabad: چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑے بھائی کا قتل

پریانشو نے ہرش کو نوئیڈا کے سیکٹر 54 کے ریبٹ پارک لے جانے کے بعد پہلے اس کے پیٹ میں چُھرا گھونپا اور پھر اس کا گلا کاٹ دیا۔ ملزمان نے طالب علم کی لاش بوری میں بند کر کے پارک میں پھینک دی۔ اس کے بعد وہ تینوں وہاں سے فرار ہوگئے۔ بدھ کو کھوڑا پولیس نے انہیں شک کی بنیاد پر حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو ملزمان نے جرم اعتراف کر لیا۔ تھانہ انچارج برجیش کشواہا کا کہنا ہے کہ 'لاش کو نوئیڈا پولیس کی مدد سے برآمد کیا گیا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.