ETV Bharat / state

کیا واقعی چکن کھانے سے کورونا وائرس پھیلتا ہے؟ - نان ویج کھانے سے کورونا وائرس کا خطرہ

کیا واقعی چکن کھانے سے کورونا وائرس پھیلتا ہے۔ اس بات کو جاننے کے لئے ہم نے معروف ہسپتال کے ڈاکٹرز اور ڈسٹرکٹ ہسپتال کے سی ایم ایس سے بات چیت کی۔

کیا واقعی چکن کھانے سے کورونا وائرس پھیلتا ہے؟

author img

By

Published : Feb 19, 2020, 12:12 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 8:02 PM IST

دراصل ریاست اتر پردیش کے این سی آر علاقے میں بہت ساری جگہوں پر یہ کہا جارہا ہے کہ نان ویج کھانے سے کورونا وائرس کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ اس پر ہم نے غازی آباد کے مشہور ہسپتال کے ڈاکٹر سے بات کی۔

کیا واقعی چکن کھانے سے کورونا وائرس پھیلتا ہے؟

چیسٹ فیزیشین ڈاکٹر ارجن کھنہ نے بتایا کہ 'چینی مارکیٹ سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز پائے گئے ہیں۔ اس کے بعد اس کی تحقیقات کی گئیں کہ کیا گوشت کھانے یا نان ویج کھانے سے کورونا وائرس کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہےیا نہیں۔ لیکن ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے کہ ایسا ہوتا ہے۔

ڈاکٹر ارجن کھنہ نے بتایا کہ 'نان ویج کھانے کی وجہ سے پیٹ میں انفیکشن کے معاملات ان دنوں بڑھ گئے ہیں۔

غازی آباد ڈسٹرکٹ اسپتال کے سی ایم ایس رویندر سنگھ کا کہنا ہے کہ گندگی کے بیچ فروخت ہونے والی چیزوں سے دور رہیں۔ اس سے دیگر قسم کے انفیکشن پھیلنے کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔

سرکاری اور نجی ہسپتالوں کے معروف ڈاکٹرز سے بات کرنے کے بعد یہ بات سامنے آگئی ہے کہ نان ویج سے کورونا وائرس کے خطرے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ لیکن گندگی میں فروخت ہونے والی نان ویج آئٹمز کھانے سے بہت ساری بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ ہوتا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 8:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.