کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ لیکن ضلع غازی آباد سے ایک راحت کی خبر موصول ہوئی ہیں۔ ایک طرف جہاں کورونا کے 3 نئے کیسز پائے گئے ہیں۔ تو وہیں 20 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ ضلع غازی آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی کُل تعداد 172 ہے۔ تاہم جب فعال مریضوں کی بات کی جائے تو یہ تعداد 64 رہ گئی ہے۔
دہلی اور نوئیڈا سے متصل غازی آباد کا کھوڑا علاقہ فی الحال انتظامیہ کے لئے سب سے بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔ یہاں سب سے زیادہ تر کورونا کے معاملے پائے گئے ہیں۔
انتظامیہ اس بات کی کوشش کر رہی ہے کہ انفیکشن مزید نہ پھیل جائے۔ کیونکہ کھوڑا علاقے کی آبادی 7 لاکھ ہے اور ایسی حالت میں کھوڑا مکمل طور پر ہاٹ سپاٹ میں تبدیل ہو گیا ہے۔ لیکن اس کے باوجود کھوڑا کے بارے میں تشویش کم نہیں ہے۔