اس موقع پر جنرل قاسم سلیمانی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مدرسہ جوادیہ کے طلباء نے نعت و منقبت پڑھا جبکہ موقر شیعہ عالم دین مولانا شمیم نے خطاب کیا اور جنرل قاسم سلیمانی کی خدمات کو یاد کیا۔
مولانا ضمیر الحسن رضوی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'اگرچہ بھارت نے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر کوئی خاص ردعمل ظاہر نہیں کیا لیکن بھارتی عوام نے سماجی رابطہ سائٹ کے ذریعے قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور امریکہ کے رویے کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شدت پسند تنظیم داعش کے خاتمے میں قاسم سلیمانی کا اہم کردار ہے جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس موقع پر معروف عالم دین شمیم الحسن مولانا ندیم جناب احتشام عابدی صدر علی سمیتی بنارس کے علاوہ کئی معزز افراد موجود رہے اور جنرل قاسم سلیمانی کے لیے دعا گو رہے۔