ETV Bharat / state

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر، وشنو پتھ شمشان گھاٹ سینیٹائز کیا گیا - میونسپل کارپوریشن کے کمشنر

گیا کے شمشان گھاٹ علاقے میں کھلی جگہ میں پی پی ای کٹس اور ماسکس وغیرہ پھینکے گئے تھے جس کے بعد ای ٹی وی بھارت نے اس خبر کو منظر عام پر لایا۔

coronavirus
coronavirus
author img

By

Published : Jul 31, 2020, 12:43 PM IST

گیا کے وشنوپتھ شمشان گھاٹ پر کھلے میں پھینکے ہوئے پی پی ای کٹس، دستانے اور لعش باکس کو ہٹالیا گیا ہے، میونیسپل کارپوریشن نے شمشان گھاٹ اور علاقے میں صفائی کراکر علاقے کوسینیٹائز بھی کرایا ہے۔

شہر کے آبادی والا علاقہ وشنو پتھ شمشان گھاٹ پر کورونا مشتبہ و کورونا سے متاثر ہوکر مرنے والے افراد کی آخری رسومات اداکی جارہی ہیں۔

یہاں لعشوں کو لیکر پہنچنے والے صحت کارکنان نے بڑی لاپروائی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے پی پی ای کٹس اور دستانے، ماسکس و لعش باکس کو کھلے میں پھنکنا شروع کر دیا تھا۔

ای ٹی وی بھارت نے صحت کارکنان کی بڑی لاپروائی کامعاملہ اجاگر کیا، جس کے بعد اس خبر کا اثر یہ ہوا کہ میونسیپل کارپوریشن کے کمشنر نے شمشان گھاٹ پہنچ کر گھاٹ اور علاقے کی صفائی کروائی۔

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر

صفائی ملازمین کو انفیکشن سے بچانے کے لئے انہیں تمام حفظاتی سامان دستیاب کرایا گیا تھا، پی پی ای کٹس، دستانے اور ماسکس پہن کر صفائی ملازمین نے صفائی کی۔

یہ بھی پڑھیے
حج کا دوسرا دن: حجاج کرام میدان عرفات میں

ساتھ ہی آئندہ ایسا معاملہ درپیش نہ آئے اس سلسلے میں میونسیپل کارپوریشن سنجیدہ ہے، کارپوریشن کی جانب سے اب شمشان گھاٹ پر ملازمین کو تعینات کیا گیا ہے، جنکی دیکھ ریکھ میں آخری رسومات ادا ہونگی۔

میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ساون کمار نے کہا 'صحت کارکنان کی طرف سے لاپروائی ہوئی تھی، معاملہ سامنے آنے کے بعد آج صفائی کرائی جارہی ہے، ساتھ ہی یہ یقینی بنایا جارہا ہے کہ آئندہ ایسا معاملہ پیش نہ آئے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.