ETV Bharat / state

نوئیڈا: سرکاری فلاحی اسکیموں کا ترجیحی بنیادوں پر نفاذ ضروری: رکن پارلیمان

گوتم بدھ نگر میں رکن پارلیمان ڈاکٹر مہیش شرما کی صدارت میں نوئیڈا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کوآرڈینیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس دوران انہوں نے زور دیا کہ عوامی فلاح و بہبود کی اسکیموں میں شفافیت لائی جائے اور انہیں ترجیحی بنیاد پر نافذ کیا جائے، تاکہ عوام کو اس کا فائدہ حاصل ہوسکے۔

سرکاری فلاحی اسکیموں کا ترجیحی بنیادوں پر نفاذ کیا جائے

author img

By

Published : Sep 13, 2021, 7:43 PM IST

اتر پردیش کے ضلع نوئیڈا کے کلیکٹریٹ آڈیٹوریم میں حکومت کی مختلف فلاحی اسکیموں کو عوام تک پہنچانے کے لئے نوئیڈا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کوآرڈینیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا، جس کی صدارت گوتم بدھ نگر سے رکن پارلیمان ڈاکٹر مہیش شرما نے کی۔

سرکاری فلاحی اسکیموں کا ترجیحی بنیادوں پر نفاذ کیا جائے

اس موقع پر رکن پارلیمان نے حکومت کی طرف سے چلائے جانے والی مختلف اسکمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نےقومی سماجی معاونت پروگرام ، ضعیفی پنشن ، قومی خاندانی بینیفٹ اسکیم ، پردھان منتری آدرش گرام یوجنا، دیویانجن پنشن اسکیم ، بے سہارا خواتین پنشن اسکیم کا جائزہ لیا۔

اس دوران انہوں نے اقلیتی بہبود ، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ ، چائلڈ پروٹیکشن سروسز ، انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈویلپمنٹ اسکیم ، پردھان منتری آواس یوجنا ، پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا ، دین دیال اپادھیائے گرامین کوشل یوجنا ، پرائم منسٹر ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام ، پردھان منتری اجوالا سکیورٹی یوجنا پروگرام ، نیشنل ہیلتھ مشن ، آیوشمان بھارت ، کوویڈ 19 ، وزیر اعظم کی فصل انشورنس اسکیم ، راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا ، پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا ، پردھان منتری کسان سمن ندھی یوجنا ، پردھان منتری کسان مانڈھن یوجنا ، سرو شکشا ابھیان ، سوچھ بھارت مشن ، ٹیلی کام سروسز ، پردھان منتری گرام سڑک یوجنا وغیرہ کا مکمل جائزہ لیا ۔

اس موقع پر رکن پارلیمان نے محکمانہ افسران سے ملاقات کی اور کہا کہ حکومت ہند کے ذریعے عام لوگوں کو ذاتی فوائد فراہم کرنے کے مقصد سے مختلف اقسام کی اسکیمیں چلائی جا رہی ہیں ، تاکہ سبھی کو ترقی کے مرکزی دھارے میں لایا جائے۔حکومت کی اس اہم مہم میں تمام محکمانہ افسران کا بہت اہم کردار ہے۔ تمام افسران عوامی فلاح و بہبود کی اسکیموں اور ذاتی فائدہ مند اسکیموں کو شفافیت کے ساتھ چلائیں۔

مزید پڑھیں:مودی، راجہ مہندر پرتاپ سنگھ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے

انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کی اسکیموں کے تحت ضلع میں چلنے والی تمام تعمیراتی اسکیموں میں شفافیت کو اپناتے ہوئے متعلقہ منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی خصوصی کوشش کی جائے تاکہ ان پروگراموں کو تیزی سے نافذ کیا جاسکے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.