ETV Bharat / state

نوئیڈا: گارمنٹس کمپنی میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان خاکستر

ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا میں ہفتہ کی صبح اس وقت افراتفری مچ گئی جب سیکٹر 3 میں واقع گارمنٹس مینوفیکچرنگ فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔

نوئیڈا: گارمنٹس کمپنی میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان خاکستر
نوئیڈا: گارمنٹس کمپنی میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان خاکستر
author img

By

Published : Jun 13, 2020, 9:48 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع نوئیڈا میں ہفتہ کی صبح اس وقت افراتفری پھیل گئی جب سیکٹر 3 میں واقع گارمنٹس مینوفیکچرنگ فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔

اس کے بعد عجلت میں فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ فائر بریگیڈ نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

نوئیڈا کے بی 23 سیکٹر 3 میں واقع روہت بل ڈیزائن پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی میں کپڑے بنانے کا کا م ہوتا ہے، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے فیکٹری بند تھی۔ جس کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

لیکن کمپنی کی تیسری منزل میں آگ کی وجہ سے کمپنی کا لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے کمپنی میں آگ لگی۔

بتایا جا رہا ہے کہ کمپنی نے گزشتہ کچھ ماہ سے ملازمین کی تنخواہیں نہیں دی تھی جس کی وجہ سے ملازمین کام پر نہیں آرہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.