ETV Bharat / state

بارہ بنکی: غریب کلیان دیوس منایا گیا - بارہ بنکی کی خبریں

پنڈت دین دیال اپادھیائے کی سالگرہ کے موقع پر ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں 'غریب کلیان دیوس' جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

بارہ بنکی : جوش و خروش سے منایا گیا یوم غریب بہبود

author img

By

Published : Sep 25, 2021, 6:20 PM IST

Updated : Sep 25, 2021, 8:44 PM IST

اترپردیش کے بارہ بنکی کےتمام 15 بلاکز میں حکومتی اسکیمز کے استفادہ کنندوں میں سند تقسیم کی گئی اور انہیں حکومت کی تمام اسکیمز کے تئیں بیدار بھی کیا گیا۔ شہر کے بنکی بلاک کے احاطے میں حکومت کی اسکیمز کی نمائش لگائی گئی۔ ساتھ ہی اس کے اہل افراد کا اندراج بھی کیا گیا۔

غریب کلیان دیوس، منایا گیا

اس کے علاوہ بنکی بلاک کے آڈیٹوریم میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس کو خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمان اوپیندر راوت نے کہا کہ پنڈت دین دیال اپادھیائے کے خواب کو مکمل کرنے کے لیے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ مسلسل کام کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لکھنؤ کا فنِ نقّاشی کیا بہت جلد دم توڑ دے گا؟

انھوں نے کہا کہ حکومت حاشیے پر کھڑے لوگوں کے لئے مختلف قسم کی اسکیمز چلارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ عام آدمی بھی اس سمت حکومت کا تعاون کرے اور ان اسکیمز سے استفادہ کرے۔ وہیں تقریب کی صدارت کررہی سی ڈی او ایکتا سنگھ نے کہا کہ یوم غریب بہبود منانے کا مقصد عوام کو حکومت کی اسکیمز کے تئیں بیداری لانا ہے۔

Last Updated : Sep 25, 2021, 8:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.