ETV Bharat / state

Garbage Dump at Rajkiya Girls College میرٹھ میں راجکیہ گرلز انٹر کالج کے سامنے کوڑا گھر

میرٹھ میں راجکیہ گرلز انٹر کالج کے سامنے کوڑا گھر بنا دیے جانے پر طالبات اور مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Rajkiya Girls Inter College Meerut

میرٹھ میں راجکیہ گرلز انٹر کالج کے سامنے کوڑا گھر

author img

By

Published : Aug 23, 2022, 2:26 PM IST

میرٹھ: سوچھ بھارت مشن کے نام پر جہاں حکومت اس کے اشتہارات پر کروڑوں روپیہ خرچ کر رہی ہے وہیں میرٹھ میں نگر نگم کے افسران حکومت کے اس نعرے کا مذاق بنا رہے ہیں۔ میرٹھ کے ہاپوڑ روڈ علاقے میں واقع راجکیہ گرلز انٹر کالج Rajkiya Girls Inter College Meerut کے سامنے کوڑا گھر بنا دیے جانے سے کالج کی طالبات کو آنے جانے میں پریشانی کے ساتھ ان کی تعلیم بھی متاثر ہو رہی ہے۔ وہیں مقامی لوگوں کو بھی بدبودار راستوں سے گزرنا پڑ رہا ہے۔ Garbage Dump in front of Rajkiya Girls Inter College in Meerut

میرٹھ میں راجکیہ گرلز انٹر کالج کے سامنے کوڑا گھر

یہ بھی پڑھیں:

یہ نظارہ ہے میرٹھ کے تھانا لساڑی گیٹ علاقے کے مسلم اکثریتی آبادی والے پرانے کمیلے کی جگہ میں واقع راجکیہ گرلز انٹر کالج کا جہاں نگر نگم کی کارگزاری کے چلتے علاقے میں کوڑا گھر بنا دیا گیا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو گندگی سے دو چار ہو نا پڑ رہا ہے اس کے ساتھ ہی سماجوادی حکومت میں پرانے کمیلے کی جگہ پر لڑکیوں تعلیم کے لیے ایک راجکیہ گرلز انٹر کالج بنایا گیا تھا جس میں قریب 2000 لڑکیاں تعلیم حاصل کر رہی ہیں لیکن راستے میں گندگی کے سبب ان کا اسکول آنا جانا مشکل ہو رہا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ کلاس میں بدبو کے وجہ سے ان بچیوں کو پورے وقت ماسک لگا کر بیٹھنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے بہت سی طالبات بیماری کا شکار بھی ہو رہی ہیں۔ کالج انتظامیہ اور مقامی کارپوریٹر کی طرف سے نگر نگم اور ضلع کے تمام اعلیٰ افسران سے اس کی شکایت کے باوجود ابھی تک اس کوڑا گھر کو نہیں ہٹایا جا سکا ہے۔

سوچھ بھارت مشن نعرے کو لے کر جہاں حکومت اس کو زمینی سطح تک پہنچانا چاہتی ہے وہیں نگر نگم کے اعلیٰ افسران اس نعرے کا مذاق بنا رہے ہیں۔ ایسے میں حکومت کو ایسے افسران کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ حکومت کے سوچھ بھارت مشن کو عملی جامہ پہنا یا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.