کانپور میں آٹھ پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد ضلع گوتم بودھ نگر پولیس نے شرپسندوں، گینگسٹر، بعدمعاشوں اور ان کے ساتھیوں کی مالی طور پر کمر توڑنا شروع کردیا ہے۔ پولیس نے گینگسٹر سندر بھاٹی کے قریبی ستویر بنسل کی ایک کروڑ روپے کی املاک ضبط کرلی ہے۔ اس دوران 8 آ ئیسر گاڑی قرق کی ہے، جس کی مجموعی قیمت 96 لاکھ کے قریب ہے۔ مجموعی طور پر پولیس نے اب تک 14 کروڑ روپے کے اثاثے ضبط کرلیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 'آگے بھی مزید کارروائی جاری رہے گی۔
ایڈیشنل ڈی سی پی وشال پانڈے نے بتایا کہ 'ستویر بنسل کے آٹھ کنٹینرز کے بارے میں معلومات موصول ہوئی ہیں، جو مختلف فیکٹریوں میں ٹرانسپورٹ کی خدمات انجام دے رہی تھیں۔ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ جائیداد مجرموں کے تعاون سے حاصل کی گئی تھی۔
بتادیں کہ اس سے قبل ستویر بنسل پر گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا گیا تھا۔ ستویر بنسل ٹرانسپورٹ کا ٹھیکہ لیا کرتا تھا جس میں سندر بھاٹی کی غنڈہ گردی شامل ہوتی تھی۔
کوتوالی سیکٹر 39 پولیس نے سندر بھاٹی گینگ کے ایک بدمعاش کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزم بلو فوجی سندر بھاٹی کے نام پر ٹول پلازہ میں بھتہ خوری اور وصولی کا کام کرتا تھا۔ پولیس نے اس کے پاس سے طمنچہ اور کارتوس برآمد کیا ہے۔ پولیس دیگر بعدموشوں کی تلاش کر رہی ہے۔