دیوریا: ریاست اترپردیش کے ضلع دیوریا میں ڈی ایم کی ہدایت پر پیر کو شری رام پور علاقے میں شاطر گینگسٹر کی 42کروڑ روپئے سے زیادہ کی غیر منقولہ جائیداد کو قرق کر لیا گیا ہے۔ آفیشیل ترجمان نے بتایا کہ شاطر بدمعاش بادل کشواہا کے خلاف ضلع میں قتل، لوٹ اور اسمگلنگ کے مختلف علاقوں میں 11 مقدمے درج ہیں۔ ڈی ایم جتیندر پرتاپ سنگھ کی ہدای پر ایس ڈی ایم بھاٹپار رانی اور دیگر افسران نے بھوپت پورا محلے میں اس کے مکان کو قرق کرلیا۔ جس کی قیمت 42 لاکھ 28 ہزار روپئے ہے۔ کارروائی سے قبل جائیداد پر قبضہ کرتے ہوئے عوام کو اس سے آگاہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ عمارت پر ایکشن شیٹ بھی چسپاں کر دی گئی۔ اس دوران ایس ڈی ایم بھاتپار رانی سنجیو اپادھیائے، سی او ونے کمار یادو، تحصیلدار چندر شیکھر ورما، ایس او شریرام پور انیل کمار، ایس او کھمپر نند پرساد سمیت پولیس فورس موجود تھی۔
وہیں بارہ بنکی ضلع انتظامیہ اور پولیس نے ایک بین ریاستی منظم جرائم پیشہ گروہ کے سرغنہ کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ تقریباً 18 لاکھ روپے کی غیر منقولہ جائیداد، جو غبن اور چوری جیسی مجرمانہ کارروائیوں کے ذریعے غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی تھی، کو ضلع انتظامیہ نے سماجی مخالف سرگرمیاں روک تھام ایکٹ 14(1) کے تحت ضبط کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ امیٹھی ضلع کے موہنگنج تھانہ علاقے کے پورے رام سنگھ گاؤں کے رہنے والے رام کمار عرف راجول اپنے ساتھیوں بھرت، میکولال، بھارت پاسی، سنیل یادو، راجندر اور ماتافیر کے ساتھ مل کر ایک گروپ بنایا۔ جو بھتہ خوری اور چوری جیسے واقعات کو انجام دیتا تھا۔ گینگ لیڈر رام کمار کے خلاف امیٹھی، رائے بریلی اور بارہ بنکی اضلاع میں چوری، حملہ، این ڈی پی ایس، لوٹ جیسے 30 کیس درج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Order To Attach Property مختار انصاری کے قریبی لوگوں کی جائیداد قرق کرنے کا حکم
یواین آئی