ETV Bharat / state

میرٹھ: طالبہ کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی، ہسپتال میں موت

میرٹھ میں ٹیوشن پڑھنے گئی طالبہ کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اہل خانہ نے الزام لگایا کہ گاؤں کے چار نوجوانوں نے نہ صرف بچی کو اغوا کیا بلکہ ویران جگہ لے جا کر اس کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی۔

student gang rape in meerut
طالبہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری
author img

By

Published : Apr 2, 2021, 10:56 AM IST

ایک طرف جہاں یوگی حکومت مشن شکتی اور اینٹی رومیو مہم چلا کر بہو۔ بیٹیوں کے تحفظ کا دعویٰ کر رہی ہے تو وہیں بیٹیوں کے ساتھ ہورہے واقعات سے نہ صرف حکومت کے دعوؤں کی حقیقت بے نقاب ہو رہی ہے، بلکہ مشن شکتی مہم بھی بے معنی ثابت ہو رہی ہے۔

تازہ معاملہ مغربی اترپردیش کے میرٹھ کا ہے، جہاں چار نوجوانوں نے ٹیوشن پڑھنے نکلی طالبہ کو اغوا کر کے اس کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی۔ الزام ہے کہ پول کھلنے کے ڈر سے ملزمین نے طالبہ کو زہر کھلا دیا۔

دیکھیں ویڈیو

جیسے تیسے بدحواس حالت میں طالبہ گھر پہنچی اور اہل خانہ کو رواداد سنائی۔ آناً فاناً میں اہل خانہ نے طالبہ کو ہسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ موقع پر پہنچی تھانہ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ وہیں اہل خانہ نے ملزمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل خانہ کا الزام ہے کہ پہلے نوجوانوں نے شکایت کرنے پر طالبہ کو نہ صرف جان سے مارنے کی دھمکی دی بلکہ پول کھلنے پر طالبہ کو جبراً زہر کھلا دیا۔

طالبہ کو نازک حالت میں میرٹھ کے مودی پورم واقع ایس ڈی ایس گلوبل ہسپتال میں داخل کرایا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ طالبہ کی موت کے بعد اہل خانہ میں کہرام مچا ہوا ہے۔

طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی اطلاع ملی تو محکمہ پولیس میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ پولیس اسپتال پہنچی۔ جہاں اہل خانہ سے معاملے سے متعلق معلومات لی اور طالبہ کی لاش اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ فی الحال پولیس اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ ہلاک طالبہ کے والد نے گاؤں کے چاروں نوجوانوں کے خلاف تحریر دے کر انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

ہلاک طالبہ کے والد کے الزام کے برخلاف ایس پی دیہات کیشو کمار نے بتایا کہ جانچ کے دوران طالبہ کے گھر خودکشی نوٹ ملا ہے۔ جس سے مشکوک لگ رہا ہے۔ طالبہ نے خودکشی نوٹ میں چار لوگوں کے نام کا ذکر کیا ہے۔ اہم ملزم اور اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایس پی دیہات نے بتایا کہ اہم ملزم طالبہ کے ساتھ ٹیوشن جاتا تھا حالانکہ ابھی پورے معاملے کی جانچ چل رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

میرٹھ سے اب صرف 50 منٹ میں دہلی کا سفر طے کر سکیں گے لوگ

وہیں ہسپتال کے مینیجر منوج گوئل نے بتایا کہ طالبہ کو بچانے کے لیے ڈاکٹروں نے ایک گھنٹے سے زیادہ سخت مشقت کی، اس کو وینٹیلیٹر پر بھی لے جایا گیا، لیکن زہر طالبہ کے پورے جسم میں پھیلنے کی وجہ سے اسے بچایا نہیں جا سکا۔ فی الحال لاش کو پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.