معاویہ علی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے بی جے پی کے سابق صدر گجراج رانا نے کہا کہ 'معاویہ علی کو فوری طور پر پاکستان چلے جانا چاہئے، فرقہ پرستی والی سوچ رکھنے والوں کے لئے ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے۔'
بی جے پی کے سابق شہر صدر گجراج رانا ( جو اپنے متنازعہ بیانات کو لے کر ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں) نے سابق رکن اسمبلی معاویہ علی کو فوری طور پر ملک چھوڑ کر چلے جانے کو کہا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'بھارت میں رہنے والا ہر شخص ہندو ہے۔ اگر ملک سلامت ہے تو مذہب بھی محفوظ ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'معاویہ علی جناح کی تقسیم کاری سوچ والے شخص ہیں اور ایسے لوگوں کے لئے ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ اس طرح کے لوگوں کی سوچ ملک کے لئے خطرہ ہے اور سماج میں نفرت پیدا کرتی ہے، اس لیے انہیں ملک چھوڑ کر چلے جانا چاہئے۔'
انہوں نے کہا کہ 'کچھ لوگ سی اے اے اور این آر سی کے نام پر یہاں دنگے فساد کرانے کی سازش کررہے ہیں۔'