شہر کے مختلف مسجدوں لاکھوں فرزندان توحید نے امن و امان کے ساتھ جمعہ کی نماز ادا کیا۔
میرٹھ شہر میں انتخابی نتائج آنے کے بعد شہر کا ماحول کشیدہ ہوجانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا میرٹھ سے بی جے پی امیدوار راجندر اگروال کو فتح حاصل ہوئی جبکہ عظیم اتحاد کے امیدوار حاجی یعقوب قریشی کو4729 ووٹوں سے شکست ملی ہے۔
حالانکہ شہر کے مسلم طبقے میں مایوسی دیکھی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ شہر کے ماحول کو پرامن رکھنے کے لیے پولیس انتظامیہ نے اضافی سکیورٹی فورسز کو طلب کیا ہے جس میں پی اے سی، آر آر ایف اور اتر پردیش پولیس سمیت پنجاب پولیس کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔
مساجد کے آئمہ حضرات نے ماحول کو پرامن رکھنے کی اپیل کی اور اسلامی تعلیمات کے مطابق صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی گزارش کی ہے۔