لکھنو: کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر و سابق وزیر اجے رائے کی ہدایت پر اترپردیش کانگریس کمیٹی میڈیکل سیل کے چیئرمین ڈاکٹر جیارام ورما کی جانب سے اتر پردیش کانگریس کمیٹی ہیڈکوارٹر میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں یوپی کانگریس کمیٹی میڈیکل سیل کے وائس چیئرمین ڈاکٹر پی کے تیاگی اور ڈاکٹر ریچا کوشک، ڈاکٹر اجے شکلا، چھایا ورما، ڈاکٹر عرفان، ڈاکٹر شیوانگی، شوبھی نے بلڈ پریشر چیک کرنے کے بعد ادویات تقسیم کیں۔
ریاستی کانگریس پارٹی کے ترجمان منیش ہندوی نے کہا کہ منعقدہ میڈیکل کیمپ میں ہیلتھ چیک اپ کے ساتھ ساتھ لوگوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں اور انہیں ڈینگو اور ملیریا جیسی موجودہ وقت میں پھیلنے والی مہلک بیماریوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے احتیاط برتنے کا مشورہ بھی دیا گیا۔
مزید پڑھیں: شاہین باغ میں مفت میڈیکل کیمپ
انہوں نے بتایا کہ کیمپ کا افتتاح اترپردیش کانگریس کمیٹی کے انتظامیہ انچارج دنیش سنگھ نے اپنا چیک اپ کروا کر کیا۔ میڈیکل کیمپ میں ریاستی کانگریس کے خزانچی شیو پانڈے، اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے شیڈولڈ کاسٹ ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین آلوک پرساد اور اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین شاہنواز عالم، ریاستی ترجمان پرینکا گپتا، سچن راوت، ڈاکٹر سدھا مشرا، ضلع صدر وید پرکاش ترپاٹھی، وریندر مدن نے شرکت کی۔ انیس انصاری، راگھویندر دوبے (بھابی)، محمد ارشاد نے بھی اپنا طبی معائنہ کروایا۔ اس کے علاوہ آس پاس کے 150 کے قریب عام لوگوں نے بھی اپنا مفت طبی چیک اپ کروایا۔