ETV Bharat / state

جونپور میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد - ضلع جونپور میں بھنڈاری

Free Medical Camp in Jaunpur:اترپردیش کے ضلع جونپور میں الفا ہیلتھ کیئر ہسپتال کی جانب سے ایک مفت شوگر میگا کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

الفا ہیلتھ کیئر ہسپتال کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 4, 2024, 12:23 PM IST

الفا ہیلتھ کیئر ہسپتال کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد

جونپور: ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں بھنڈاری ریلوے اسٹیشن کے پاس واقع الفا ہیلتھ کیئر ہسپتال کی جانب سے ایک مفت شوگر میگا کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تقریباً 300 مریضوں کا مفت علاج کیا گیا اور ساتھ ہی مختلف قسم کی صحت سے متعلق کولیسٹرول اور اعصاب کی جانچ نیوروپیتھی ٹیسٹ، ڈائیٹ کاؤنسلنگ اور دیگر ٹیسٹ مفت کیا گیا۔

اس دوران ڈاکٹر محمد چاند باغوان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں شوگر کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ دیکھا جا رہا ہے کہ بیداری کی کمی کے باعث لوگ اس بیماری کو ہلکے میں لے رہے ہیں اور علاج نہیں کر رہے ہیں۔ اس میگا کیمپ کے انعقاد کا سب سے بڑا مقصد مریضوں کو آگاہی فراہم کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے مریض مالی حالت خراب ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر سے علاج نہیں کرا پاتے ہیں اس لیے ان کی مدد کے لیے اس طرح کے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کرنا بہت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں کریئر کاؤنسلنگ سیریز کامیابی کے ساتھ مکمل

ریاست میں کووڈ-19 جے این 1 کے نئے ویرینٹ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بارے میں ڈاکٹر چاند باغبان نے کہا کہ ہمیں زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں، اس لیے لوگوں کو ماسک پہننا چاہیے اور علامات ظاہر ہونے پر باقاعدگی سے اپنا ٹیسٹ کروانا چاہیے۔ ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن احتیاط سے اس کا سامنا کرنے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.