ETV Bharat / state

Fraud Of Millions آئی فون کے نام پر لاکھوں کی دھوکہ دہی، گینگ کے تین ملزمان گرفتار - لاکھوں کی دھوکہ دہی

نوئیڈا کی پولیس نے سستے قیمتوں پرآئی فون فروخت کرنے کا لالچ دے کر لوگوں سے لاکھوں روپے کی دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کے تین اراکین کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد کے پاس سے ساڑھے چار لاکھ روپے نقد اور موبائل فون وغیر برآمد کئے گئے۔ Fraud Of Millions

سستے آئی فون کے نام پر لاکھوں کی دھوکہ دہی،گینگ کے تین ملزمان گرفتار

author img

By

Published : Dec 2, 2022, 3:24 PM IST

نوئیڈا: مہنگے آئی فون سستے قیمتوں پر بیچنے کا لالچ دے کر لوگوں سے لاکھوں روپے کی دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کے تین افراد کو اتر پردیش کی نوئیڈا پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان کے پاس سے 4.5 لاکھ روپے نقد، 60 آئی فون اور ایک ڈسٹر کار برآمد کیا ہے۔ Fraud Of Millions In The Name Of Cheap IPhone,Three Suspects Of The Gang Arrested In Noida

سستے آئی فون کے نام پر لاکھوں کی دھوکہ دہی

سینٹرل زون کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس سعد میاں خان نے بتایا کہ راجیو کمار نامی شخص نے سیکٹر 63 تھانے میں رپورٹ درج کرائی تھی۔ رپورٹ کے مطابق کچھ لوگوں نے سستے داموں آئی فون بیچنے کے نام پر اس سے رابطہ کیا۔ انہوں نے ابتدائی مرحلے میں سستے ریٹ پر آئی فون دیا۔ بعد ازاں اسے آئی فون کے بجائے جعلی آئی فون بھیجا گیا۔ واقعہ کی رپورٹ درج کرنے کے بعد معاملے کی تحقیقات کر رہی سیکٹر 63 پولیس اسٹیشن نے ابھیشیک کمار، للت تیاگی اور رجنیش رنجن کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Commissioner Suspended the Sub-inspector عہدہ سنبھالتے ہی کمشنر کا پہلا ایکشن، سب انسپکٹر کو معطل کیا

دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے:

انہوں نے بتایا کہ اس کے گینگ کے کچھ لوگ ابھی فرار ہیں، پولیس ان کی تلاش کر رہی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سعد میں خان نے کہا کہ پولیس نے ان کے پاس سے 4.5 لاکھ روپے نقد، 60 آئی فون اور ایک ڈسٹر کار برآمد کی ہے۔ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ انہوں نے درجنوں افراد کو لاکھوں روپے کا جھانسہ دیا ہے۔ پولیس ان سے تفصیلی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔Fraud Of Millions In The Name Of Cheap IPhone,Three Suspects Of The Gang Arrested In Noida

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.