ETV Bharat / state

بلند شہر: 50 لاکھ کی شراب ضبط، 4 اسمگلر گرفتار - اتر پردیش

اترپردیش کے ضلع بلند شہر میں پولیس نے کھرجا نگر علاقے میں چار شراب اسمگلرز کو گرفتار کر کے ان کے کنٹینر سے ہریانہ میں بنی 770 پیٹی انگریزی شراب برآمد کی ہے۔ ضبط شراب کی قیمت 50 لاکھ روپئے بتائی جاتی ہے۔

علامتی تصویر
author img

By

Published : Aug 21, 2019, 11:13 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 8:05 PM IST

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنتوش کمار سنگھ نے بدھ کو بتایا کہ کھرجا نگر پولیس نے منگل کیر ات چیکنگ کے دوران ایک کنٹینر کی تلاشی لی جس میں 770 پیٹی انگریزی شراب رکھی گئی تھی۔
سنتوش کمار سنگھ نے بتایا کہ کنٹینر کے آگے سیکورٹی کے پیش نظر ایک کار بھی چل رہی تھی۔ کار کے آگے اور پیچھے لگی نمبر پلیٹ پر درج نمبرات مختلف ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے گھیرا بندی کر کے کار اور کنٹینر پر سوار خالد،وسیم،سریش اور دیپک کو گرفتار کرلیا۔پکڑے گئے چاروں لوگ مستقل طور سے ہریانہ کے رہنے والے ہیں۔یہ لوگ شراب اسمگلنگ گروہ کے متحرک رکن ہیں۔ برآمد شراب ہریانہ کی بنی ہوئی ہے۔
سنتوش کمار سنگھ نے بتایا کہ شراب کے مالک ہریانہ کےشراب اسمگلر امت اور سبودھ ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 8:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.