ریاست اترپردیش کے ضلع اوریہ کے سہائل علاقے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ڈویژنل جنرل سکریٹری کے ساتھ نازیبا سلوک کرنے کے الزام میں ریاست کے چار پولیس اہلکاروں کو ایس پی نے لائن حاضر کردیا ہے۔
اطلاع کے مطابق ضلع سطح پر تشکیل شدہ پولیس فاؤنڈنگ بورڈ کے کیے گئے فیصلے کے مطابق ایس پی سنیتا نے تھانہ سہائل میں تعینات کانسٹیبل سنیل چاہر شیام سندر، پرتیک سنگھ اور اوم جی پانڈے کو لائن حاضر کردیا ہے۔
خیال رہے کہ بی جے پی رہنما اروند کمار عرف سونو مشرا ہفتہ کی شام سہائل قصبہ واقع اپنے دروازے پر بیٹھے تھے اس وقت وہاں سے نکلے تھانہ سہائل میں تعینات کانسٹیبل سنیل چاہر، شیام سندر، پرتیک سنگھ اور اوم جی پانڈے نے ان کے ساتھ نازیبا سلوک کیا۔
بی جے پی رہنما اروند کمار کا پولیس سپاہیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے اروند کمار کو تھانے لے جا کر ان کے ساتھ مارپیٹ بھی کی، جس کے بعد یہ معاملے سوشل میڈیا کے ساتھ بی جے پی کے دیگر رہنماؤں، کے پاس پہنچ گیا تھا،جس کے بعد ایس پی نے ان چار پولیس اہلکاروں کو لائی ضاضر کردیا ہے۔