ETV Bharat / state

پسنجرٹرین میں بم دھماکے سے چار افراد زخمی - وارنسی

گذشتہ رات واراناسی جنکشن کے یارڈ میں پریاگراج غازی پور سٹی ڈیمو پسنجر ٹرین میں دھماکے سے 4 مسافر زخمی ہوگئے۔

four persons injured in bomb blast in a passenger train in varanasi
پسنجرٹرین میں بم دھماکے سے چار افراد زخمی
author img

By

Published : Mar 7, 2020, 12:51 PM IST

دھماکے کی وجہ سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر کافی دھواں تھا۔ موقع پر پہنچنے والے جی آر پی اور آر پی ایف حکام نے فوری طور پر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

اس سلسلے میں اسٹیشن منیجر کا کہنا تھا کہ طلباء کے دو گروہوں کے مابین لڑائی ہوئی ہے، جس میں بارود کا استعمال کیا گیا ہے۔

اس واقعے کے سلسلے میں مسافروں نے بتایا کہ ٹرین نمبر 75116 ڈیمو پسنجر پریاگراج غازی پور شہر جارہی تھی۔

four persons injured in bomb blast in a passenger train in varanasi
پسنجرٹرین میں بم دھماکے سے چار افراد زخمی

وارانسی جنکشن پہنچنے سے پہلے بنارس یارڈ کا میں کھڑی رات بارہ بجے سگنل کا انتظار کر رہی تھی اسی دوران کچھ لڑکے آپس میں لڑ رہے تھے کہ کسی نے اچانک کچھ دھماکہ خیز مواد پھینک دیا جو زور دار دھماکے سے پھٹا۔

ٹرین میں چار افراد زخمی ہوئے جب دھواں صاف ہوا تو زخمیوں کے جسموں سے خون نکل رہا تھا۔

ڈرائیور اور گارڈ نے کنٹرول روم کو اطلاع دی جس پر ریلوے کے اعلی عہدیدار، جی آر پی اور آر پی ایف حکام موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طور پر کبیرچوہرا اسپتال پہنچایا۔

اس سلسلے میں اسٹیشن ماسٹر آنند موہن نے بتایا کہ پریاگراج۔غازی پور سٹی ڈیمو ٹرین میں دیر رات طلباء کے مابین لڑائی کی اطلاع ملی۔ جی آر پی اور آر پی ایف کے ساتھ ریلوے کے اہلکار وہاں پہنچ گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ غالبا الہ آباد کا طالب علم تھا اور اس نے خود ساختہ دھماکہ خیز مواد استعمال کیا تھا، جس سے مسافر زخمی ہوئے تھے۔ ہم نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس میں ملوث مجرموں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے شناخت کی گئی ہے۔ مجرموں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

کبیر اسپتال میں داخل ہونے والے زخمیوں کے نام درج ذیل ہیں:

  • محمد عارف ولد محمد اسماعیل عمر 25 سال رہائشی ناصرالدین پور تھانہ مردہ ضلع غازی پور
  • جئےندر کشواہا ولد بسنت کشواہا ، عمر 18 گاؤں انچاؤڑ پولیس اسٹیشن مردہ ضلع ، غازی پور
  • گووند کشواہا ولد بسنت کشواہا عمر 20 سال رہائشی گاؤں انچاڑ پولیس اسٹیشن مردہ ضلع غازی پور
  • اجے یادو ولد راجیش یادو عمر 17.5 سال رہائشی ارشاد پور تھانہ جنگی پور ضلع غازی پور

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.