ETV Bharat / state

Pratapgarh Road Accident بے قابو کار نے ای رکشہ کو ٹکر ماری، دو خواتین سمیت چار افراد کی موت - پرتاپ گڑھ سڑک حادثہ

ضلع پرتاپ گڑھ میں کار اور ای رکشہ کے درمیان ہوئi ٹکر میں چار لوگوں کی موت ہو گئی جس میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ Car and Rickshaw Collide in Pratapgarh

بے قابو کار نے ای رکشہ کو ٹکر ماری، دو خواتین سمیت چار افراد کی موت

author img

By

Published : May 2, 2023, 1:26 PM IST

پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے بیس کلومیٹر مسافت پر تھانہ رانی گنج علاقے لکھنؤ بنارس قومی شاہراہ پر راجاپور ماناپٹی گاؤں کے نزدیک ایک بے قابو کار کی ٹکر سے ای رکشہ پر سوار دو خواتین سمیت چار افراد کی موت ہوگئی۔ ایس ایچ او سرویش سنگھ نے آج بتایا کہ تھانہ سٹی کوتوالی علاقے دہلہ مئو محلے کے رہائشی انج شری واستوا 38 و اس کی اہلیہ آستھا ،نوین شری واستوا 30 و اس کی اہلیہ سومیہ 28 بیٹی ناویہ تین ماہ ،ششی کانت 28 شادی کی تقریب سے گزشتہ شب گھر واپس ای اکشہ سے لوٹ رہے تھے ، جب کہ رکشہ انّو عرف انور چلا رہا تھا، کہ راجاپور ماناپٹی گاوں کے نزدیک سامنے سے آرہی بے قابو کار کی ٹکر سے سبھی شدید طور سے زخمی ہوگئے ۔

شدید طور سے سبھی زخمیوں کو علاج کے لئے میڈیکل کالج لایا گیا ،جہاں ڈاکٹروں نے آستھا ،سومیہ ،نوین و رکشہ ڈرائیور انّو عرف انور سمیت چاروں افراد کو مردہ قرار دیا ، وہیں چاروں لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ضلع ہیڈکواٹر بھیجا گیا۔ واضح رہے کہ پچھلے ہفتے اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ کے کندھئی میں دو بائیکوں کی آمنے سامنے کی ٹکر میں دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ ایک شخص شدید طور سے زخمی ہوگیا تھا۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت جعفرا پور گاؤں باشندہ انس(26) اور عدنان(18) کے طور پر ہوئی۔ یہ دونوں رات تقریبا دو بجے کسن گنج بازار کے گھر کی جانب جارہے تھے تبھی یہ حادثہ پیش آیا۔ دونوں بائک کے درمیان ہوئے ٹکر میں انس کی گاڑی میں آگ لگ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Road Accident In Pratapgarh پرتاپ گڑھ میں موٹر سائیکلوں کی ٹکر میں دو کی موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.