ریاست اتر پردیش کے ضلع رائے بریلی کے مہاراج گنج کوتوالی علاقے میں شراب پینے سے 4 لوگوں کی موت ہو گئی اور کئی لوگوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ یہ واقعہ رائے بریلی کے مہاراج گنج کوتوالی علاقے کے پہاڑ پور گاؤں کا ہے۔ Four People Died Due to take Illicit Liquor in Raebareli
ڈی جی پی مُکل گوئل نے کہا کہ 'قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ آئی جی کو موقع پر بھیج دیا گیا ہے۔ دو افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ اس واقعہ میں ایکسائز انسپکٹر اجے کمار اور کانسٹیبل کو معطل کر دیا گیا ہے۔' DGP Mukul Goel on Raebareli spurious liquor death
معلومات کے مطابق واقعہ ضلع کے مہاراج گنج تھانہ علاقے کے پہاڑ پور گاؤں کا ہے۔ اب تک چار لوگوں کے مرنے کی اطلاع ہے۔
- یہ بھی پڑھیں: Nalanda Hooch Tragedy: نالندہ میں زہریلی شراب سے 11 افراد کی موت کے معاملے میں کامبنگ آپریشن جاری
وہیں گاؤں کے جتیندر عرف پنکج سنگھ عمر 35 سال کی حالت نازک ہے۔ جن کا علاج سی ایچ سی مہاراج گنج میں چل رہا ہے۔ ان کے علاوہ کئی دیگر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔