ریاست اترپردیش کے ضلع امبیڈکر نگر میں شراب پینے کی وجہ سے 4 افراد کی موت ہوگئی۔ جبکہ 4 کی حالت تشویشناک ہے۔ خدشہ ہے کہ ان لوگوں نے زہریلی شراب پی رکھی تھی۔ جس کی وجہ سے ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔ اس کے بعد انہیں نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس میں سے دو افراد کو ڈسٹرکٹ اسپتال لایا گیا ہے۔ جہاں 1 کی موت ہوگئی، جبکہ 1 ابھی زیر علاج ہے۔ گاؤں والوں نے بھی تین افراد کا آخری رسومات کیا تھا۔ نوجوان کی لاش کو لیکر پولیس نے پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔
شراب پینے سے موت کی اطلاع پر جلال پور سے سماجوادی کے رکن اسمبلی گاؤں پہنچ گئے۔ اس کے بعد پولیس بھی گاؤں پہنچ گئی ہے۔ مرنے والے تینوں افراد کا تعلق اسی گاؤں سے ہے۔ جبکہ ایک کا تعلق دوسرے گاؤں سے ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے نافذ ہونے باوجود یہ شخص کہیں سے شراب لے کر آیا تھا۔ معاملہ جیت پور تھانہ علاقہ مخدوم پور اور شیوپال گاؤں کا ہے۔ ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل مریض کے ساتھ آنے والے لواحقین نے بتایا کہ گاؤں کے 12 کے قریب افراد نے یہ شراب پی تھی۔ جس کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ جس میں سے مخدوم پور گاؤں کے 3 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جبکہ شیو پال گاؤں ایک شخص کی موت ہو گئی۔
لاک ڈاؤن میں بندشوں کے باوجود شراب کہا سے لائی گئی اس کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ جب لاک ڈاؤن میں شراب کی فروخت بند کردی گئی تو یہ کیسے فروخت کی جارہی تھی۔ یہ بھی تفتیش کا معاملہ ہے۔
محکمہ ایکسائز اور مقامی پولیس پر بھی سوال کھڑے ہو رہے ہیں کہ علاقے میں شراب فروخت کی جارہی تھی تو یہ کہاں تھے۔ اسی کے ساتھ ہی محکمانہ افسران بھی اس معاملے پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔