پولیس کپتان ڈاکٹر گورو گروور نے پریس کو بتایا کہ 'ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے مثالی تھانہ روپیڈیہا کے تحت بھارت-نیپال سرحد پر پولیس اور ایس ایس بی کی مشترکہ ٹیم نے مسافروں کی جانچ کے دوران 4 نیپالی خواتین جو کہ پولیس کو چکمہ دے کر سرحد سے 20 کلو چرس لے کر نیپال سے بھارت میں داخل ہونا چاہتی تھیں، لیکن پولیس کی تیز نگاہ سے بچ نا سکی اور سرحد پر ہی ان کو گرفتار کر لیا گیا۔'
برآمد منشیات کی قیمت بین الاقوامی بازار میں 6 کروڑ 1لاکھ 50 ہزار روپے بتائی جا رہی ہے۔ منشیات کے ساتھ گرفتار خواتین میں پیاری پنہ زوجہ بگھیمن، گن مالا پنہ زوجہ پروان پنہ، شیلا اولی زوجہ جگت اولی اور دھن مایا روکا زوجہ رام کمار روکا یہ چاروں ملک نیپال سے تعلق رکھتی ہیں، جنہیں منشیات کو ایک سے دوسرے ملک لے جانے کے سلسلے میں مقامی تھانہ میں مذکورہ بالا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور چاروں خواتین کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔