جے پور سے بہار جا رہی ڈبل ڈیکر بس کنوج میں ٹائر پھٹ جانے سے یہ حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثے میں موقع پر ہی چار لوگوں کی موت ہو گئی، جب کہ 35 سے زائد زخمی ہو گیے۔
سبھی زخمیوں کو فوراً ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
اطلاع ملتے ہی یوپی ڈا کی ٹیم نے ریسکیو کر لوگوں کو بس سے باہر نکالا۔
غور طلب ہے کہ جے پور میں رہ کر کام کرنے والے بہار کے الگ۔ الگ ضلع کے لوگ گھر لوٹ رہے تھے۔ ان میں سےزیادہ تر دربھنگہ، سیتا مڑھی اور مظفر پور کے ہیں۔
مسافروں کے مطابق تروا کے پاس اچانک دھماکہ سا ہوا اور بس پلٹ گئی۔