لکھنؤ: اترپردیش کے اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف) نے نشہ آور و ممنوعہ ادویہ کے ہندوستان و بین الاقوامی صارفین کا ڈاٹا ڈارک ویب سے حاصل کر کے ورچول منی(بٹ کائن) کے ذریعہ سے خرید و فروخت کرنے والے گینگ کے چار اراکین کو لکھنؤ سے گرفتار کیا ہےا ور ان کے قبضے سے کثیر مقدار میں ممنوعہ ادویہ برآمد کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔Four Arrested By STF
ایس ٹی ایف ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ یہ گرفتاریاں اور برآمدگیاں ہفتہ کی دیر رات تک ہوتی رہیں۔ گرفتار گینگ اراکین کی شناخت فیضان خان ولد طفیل باشندہ بستی، توفیق عرف سفیان ولد ارشاد احمد باشندہ لکھنؤ، اشرف خان ولد توقیر خان باشندہ لکھنؤ اور سارتھک ورما ولد پرمود کمار باشندہ لکھنؤ کے طور پر کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ان کے قبضے سے 1300گرام ممنوعہ نشہ آور دوا(ٹراما ڈال)ایک پین کارڈ، چھ موبائل،تین اے ٹی ایم کارڈ،2630نقد اور دو موٹر سائیکل ضبط کیا ہے۔
یو این آئی