ETV Bharat / state

گریٹر نوئیڈا: پولیس اور بدمعاشوں کے مابین تصادم

دہلی این سی آر میں پولیس اور بدمعاشوں کے مابین مڈھ بھیڑ کی خبر ہے۔ اس تصادم میں تین افراد زخمی ہوئے۔ اسی دوران ایک بدمعاش کو کامبنگ کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے پاس بغیر نمبر پلیٹ والی سویفٹ کار سمیت متعدد اشیاء، 21 اے ٹی ایم کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔

گریٹر نوئیڈا: پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان مڈھ بھیڑ

author img

By

Published : Jul 28, 2020, 11:25 AM IST

گوتم بدھ نگر کے سورج پور تھانہ علاقے کے سیکٹر 144 میں پولیس اور بدمعاشوں کے مابین مڈھ بھیڑ ہوئی۔ یہ مڈھ بھیڑ تب ہوئی جب پولیس نے بغیر نمبر پلیٹ کے سوئفٹ کار میں آتے ہوئے مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔ لیکن بدمعاشوں نے پولیس پر فائرنگ کردی اور فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کی جس میں تین بدمعاش زخمی ہوگئے۔

گریٹر نوئیڈا: پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان مڈھ بھیڑ

بدمعاشوں کی شناخت نصرالدین، ​​عمران، سمون کے نام سے ہوئی ہے، جو فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوئے تھے، جبکہ علیم کو کامبنگ کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ان کے پاس سے پولیس نے بغیر نمبر پلیٹ کے ایک سوئفٹ کار، 21 اے ٹی ایم کارڈز، تین پستول، 6 زندہ کارتوس برآمد کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: رامپور: گرام پردھان کے بیٹے کا گولی مارکر قتل

تصویروں میں نظر آرہے یہ زخمی بدمعاش دراصل سڑک پر گاڑی لگا کر پیدل چل رہے لوگوں کو لوٹتے اور اے ٹی ایم کارڈ چھین کر پن نمبر پوچھ کر اے ٹی ایم سے پیسے نکلتے تھے۔

بدمعاشوں کے پاس سے اے ٹی ایم کارڈز برآمد

وہیں مڈھ بھیڑ میں زخمی بدمعاش کے تعلق سے ایڈیشنل ڈی سی پی سنٹرل زون انکور اگروال کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہلی۔ این سی آر اور آس پاس کے علاقوں میں ڈکیتی کے درجنوں واقعات درج ہیں۔ زخمی ہونے والے تینوں بدمعاشوں کو علاج کے لئے ضلعی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.