علیگڑھ: ریاست اترپردیش، ضلع علیگڑھ کے آس پاس کے علاقوں میں چھوٹے چھوٹے گاؤں اور علاقے کی شکل میں آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ نوآبادی مسلم اکثریتی گاؤں اور علاقوں میں موجود قدیم اور چھوٹی مساجد کی تعمیر کا کام ضرورت کے مطابق کیا جا رہا ہے۔ ضلع علیگڑھ، ہردوا گنج کے علاقے میں ایسے ہی ایک مسلم اکثریتی نوابادی گاؤں بڑاشی میں ایک قدیم مسجد تھی جس کی حالت بوسیدہ ہو چکی تھی کو توڑ کر نئی عالیشان اور آبادی کے مطابق بڑی مسجد کا سنگ بنیاد علیگڑھ کے میئر محمد فرقان نے رکھا۔ Foundation stone of new mosque in Harduaganj District Aligarh
علاقے کے لوگوں نے نئی مسجد کی تعمیر کا کام شروع دیکھ کر اللہ کا شکر ادا کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مسجد اللہ کا گھر ہوتا ہے اور اس کی تعمیر کروانا اور اس میں حصہ لینا نیک کام ہے، گاؤں کے لوگ بھی اس مسجد کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر تعاون کر رہے ہیں اس لیے امید ہے کے جلد اس کی تعمیر کا کام مکمل ہو جائے گا۔ New Mosque in District Aligarh
یہ بھی پڑھیں:
میئر محمد فرقان نے نئی مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد بتایا کہ اس مسجد کی تعمیر انشاء اللہ جلد مکمل ہوجائے گی اور جو ممکن مدد ہم سے ہوگی ہم کریں گے۔ مسجد کی سنگ بنیاد کے وقت بڑاسی گاؤں کے بزرگ، نوجوان، میئر فرقان، اے ایم یو سے ریٹائرڈ انجینئر فیروز سے ساتھ دیگر لوگ بھی موجود رہے۔ انجینئر فیروز نے مسجد کی زمین اور نقشہ کا بھی معائنہ کیا اور علی گڑھ میئر فرقان، اے ایم یو سے ریٹائرڈ انجینئر فیروز نے مسجد کے تعمیراتی کام کو بہتر بنانے کو یقینی بنایا۔