ETV Bharat / state

Former Samajwadi Party MLA joins BJP: سماجوادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی بی جے پی میں شامل - Uttar Pradesh Assembly elections 2022

بارہ بنکی صدر سیٹ سے سماجوادی پارٹی سے تین دفعہ کے رکن اسمبلی چھوٹے لال یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار Former Samajwadi Party MLA joins BJP کرلی، جس کے بعد بی جے پی کارکنان نے گرم جوشی سے چھوٹے لال یادو کا استقبال کیا۔

سماجوادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی بی جے پی میں شامل

author img

By

Published : Feb 14, 2022, 5:41 PM IST

اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں اسمبلی انتخاب کے دوران آج سماجوادی پارٹی سے تین دفعہ رکن اسمبلی اور ملایم سنگھ کے قریبی چھوٹے لال یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار Former Samajwadi Party MLA joins BJP کرلی جس کے بعد بی جے پی کارکنان نے گرم جوشی سے چھوٹے لال یادو کا استقبال کیا۔

ویڈیو

اس موقع پر چھوٹے لال یادو نے اکھلیش یادو اور ضلع میں ایس پی کے قدآور لیڈر اروند سنگھ گوپ اور بی جے پی سے ایس پی میں شامل ہونے والے سابق وزیر سنگرام سنگھ ورما پر جم کر تنقید کی۔

بارہ بنکی صدر نشست پر چھوٹے لال یادو اور سنگرام سنگھ ورما دونوں ایک دوسرے کے مخالف تھے، دونوں ایک دوسرے کے آمنے سامنے اسمبلی انتخابات بھی لڑ چکے ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ چھوٹے لال یادو ان کے سماجوادی پارٹی میں آنے سے ناراض تھے، بی جے پی میں شمولیت کے بعد انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی اب 2012 سے قبل والی سماجوادی پارٹی نہیں رہی۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ جس پارٹی کا قومی صدر اپنے والد کا احترام نہیں کرتا ہے وہ سینئیر لیڈران کا کیا احترام کرے گا۔ اسی وجہ سے انہوں نے سماجوادی پارٹی چھوڑی ہے، انہوں نے کہا کہ انہوں نے سماجوادی پارٹی سے بہت کچھ حاصل کیا ہے وہ اس کا احسان مانتے رہیں گے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ ان کے آنے کے بعد ان کی ذات کے لوگوں کی حمایت کس حد تک بی جے پی کو حاصل ہوگی تو انہوں نے کہا کہ یہ انتخابی نتائج بتائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.